"> چین بھارت سرحد پر فوجی ٹکراؤ، کشیدگی برقرار

چین بھارت سرحد پر فوجی ٹکراؤ، اروناچل پردیش میں کشیدگی بڑھ گئی

اروناچل پردیش میں چین اور بھارت کے فوجیوں کے درمیان مبینہ ٹکراؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی اپوزیشن نے وزیراعظم مودی سے سرحدی صورتحال پر وضاحت مانگ لی۔
چین بھارت سرحد پر فوجی ٹکراؤ، کشیدگی برقرار

اروناچل پردیش میں چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اطلاعات، چینی فوج کی نقل و حرکت اور مودی حکومت سے وضاحت کا مطالبہ۔

October 24, 2026

چین اور بھارت کی افواج کے درمیان بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں میں متعدد مقامات پر ٹکراؤ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق سرحدی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدی معاملات پر رابطے جاری ہیں۔

انڈو تبتن بارڈر پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے راجستھان میں فورس کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کا ذکر کیا۔ انہوں نے تعینات شوریہ کمانڈوز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے جلد ان کی مکمل بٹالین تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

چینی فوج کی نقل و حرکت

بھارتی اخبار نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جولائی میں اروناچل پردیش کے علاقے ماجا میں چینی اور بھارتی فوجی آمنے سامنے آگئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق مختصر کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے فوجی واپس چلے گئے، تاہم چند روز بعد چینی فوجی دوبارہ اس علاقے میں پہنچے اور وہاں خیمے نصب کردیے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارت اس علاقے کو اپنی سرزمین تصور کرتا ہے۔ مقامی افراد نے مبینہ تعمیرات اور روایتی چراگاہوں تک رسائی میں مشکلات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

مودی حکومت سے مطالبہ

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرحدی صورتحال پر عوام کو آگاہ کریں اور پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کریں۔

دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے حالیہ فوجی ٹکراؤ پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ سرحدی علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے لیے چین اور بھارت سفارتی اور فوجی ذرائع سے رابطے میں ہیں۔

چین اروناچل پردیش کو جنوبی تبت کا حصہ قرار دیتا ہے، جبکہ بھارت اس ریاست پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے کی ملکیت کا تنازع طویل عرصے سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور الخلیل شہر کی ناکہ بندی کی دھمکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مداخلا ت کا مطالبہ کیا ہے۔

October 24, 2026

سندھ حکومت نے میر رضا علی قتل کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی، جس میں آئی ایس آئی، آئی بی، رینجرز سندھ اور این سی سی آئی اے کے نمائندے شامل ہوں گے۔

October 24, 2026

چوبیس اکتوبر 1947ء کو قائم ہونے والی آزاد کشمیر کی عارضی حکومت حقِ خودارادیت اور تحریکِ آزادیِ کشمیر کے لیے ایک مضبوط سیاسی و انتظامی بنیاد ثابت ہوئی۔

October 24, 2026

سابق امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے پاکستان مخالف بیانات دراصل ان کے اپنے ناکام طالبان معاہدے اور تباہ شدہ سفارتی کیریئر کو بچانے کی ایک کوشش ہیں۔

October 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *