"> کراچی میں رکشے کی ٹکر پر خاتون مشتعل، ٹریفک معطل

کراچی: رکشے کی کار کو ٹکر لگنے سے کار سوار خاتون مشتعل، ٹریفک بلاک کرکے سڑک پر ہلڑ بازی

کراچی کے گلستانِ جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد خاتون مشتعل ہوگئی، جس کے باعث سڑک پر ٹریفک معطل ہوگئی۔
کراچی میں رکشے کی ٹکر پر خاتون مشتعل، ٹریفک معطل

کراچی کے گلستانِ جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد خاتون نے ٹریفک روک دی۔ پولیس نے خاتون کو شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا۔

October 29, 2026

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر موڑ پر رکشے کی کار کو ٹکر لگنے کے بعد کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور سڑک پر ٹریفک روک دی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ صبح پیش آیا۔ رکشے کی ٹکر سے کار کو نقصان پہنچنے پر خاتون نے غصے میں رکشے سمیت دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گئی

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں خاتون کو رکشہ ڈرائیور کی جگہ بیٹھ کر اپنی گاڑی کی چابیاں مانگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔

راشد منہاس روڈ سے جوہر موڑ جانے والی سڑک پر ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔ ویڈیو میں خاتون کو ٹریفک روکنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DfC_nTkREym/?utm_source=ig_web_copy_link&dlrf=NTc4MTIwNjQ2YQ==

رپورٹ کے مطابق ایک شہری نے گاڑی نکالنے کی کوشش کی تو خاتون اس کے بونٹ پر چڑھ گئی۔ شہری نے اسے دھکا دے کر گاڑی سے نیچے گرا دیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور خاتون کو شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا۔

بعدازاں خاتون کے اہل خانہ تھانے پہنچے اور معافی مانگی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کے نقصان کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

متعلقہ مضامین

تھرپارکر کے دیہی مرکز صحت دانوداندل میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے حاملہ خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق اور 5 سے زائد زخمی ہوگئے۔

October 29, 2026

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بیریئر ہٹانے اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

October 29, 2026

خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کو خیبرپختونخوا حکومت میں حصہ ملتا تو وہ گزشتہ روز تقریر نہ کرتے۔

October 29, 2026

امیر کی اطاعت اور مسلم اتحاد کا درس دینے والی کتاب اور ٹی ٹی پی کی سرپرستی کے درمیان تضاد: کیا شریعت پاکستان اور افغانستان کے لیے الگ ہے؟

October 29, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *