"> یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک

یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن جاری، 24 گھنٹوں میں 427 جنگجو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔
یمنی فوج کا حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجرِالیمن جاری، 427 جنگجو ہلاک

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں اہم تزویراتی مقامات کا کنٹرول حاصل کرنے اور حوثیوں کے خلاف 1,119 کارروائیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 1, 2026

یمن کی مسلح افواج نے حوثی ملیشیا کے خلاف آپریشن فجر الیمن کے تحت بڑی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 427 حوثی جنگجوؤں کو ہلاک کرنے اور 142 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے بیان کے مطابق حالیہ کارروائیوں میں حوثی قیادت، جنگجوؤں کے اجتماعات اور فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ ملیشیا کی کمک، فوجی ٹھکانوں اور رسد کے ذرائع پر بھی حملے کیے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ الجوف کے مختلف محاذوں پر کارروائیوں کے دوران کئی اہم مقامات اور تزویراتی پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے۔

یمنی فوج کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 427 حوثی جنگجو ہلاک کیے گئے، جبکہ 142 فوجی گاڑیوں، جنگی سازوسامان اور نقل و حمل کے ذرائع کو بھی تباہ کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن فجر الیمن کے آغاز سے اب تک حوثی ملیشیا کے خلاف مجموعی طور پر ایک ہزار 119 کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ مضامین

طاہر اشرفی نے مولانا فضل الرحمان کو حکومتی معاملات میں حصہ دینے اور وزارت کے برابر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کردیا۔

November 1, 2026

پاکستان کو بین الحکومتی گروپ جی 24 کی چیئرمین شپ مل گئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسے اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔

November 1, 2026

راولپنڈی کے نیا محلہ میں تین منزلہ عمارت میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 کی آٹھ گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

November 1, 2026

بھارت میں 1984ء کے سکھ مخالف فسادات کو 42 سال مکمل ہو گئے، جن میں سرکاری سرپرستی کے تحت ہزاروں بے گناہ سکھوں کا قتلِ عام کیا گیا۔

November 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *