"> افغان مہاجرین پر تشویش مگر اپنے شہریوں کے حقوق نظرانداز

طالبان کی دوہری پالیسی، افغان مہاجرین پر تشویش مگر اپنے شہریوں کے حقوق نظر انداز

امریکہ سے افغان مہاجرین کی پالیسی پر طالبان کی نام نہاد تشویش نے ان کے اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور سفارتی تنہائی کا پول کھول دیا۔
افغان مہاجرین پر تشویش مگر اپنے شہریوں کے حقوق نظرانداز

افغان مہاجرین کی پاکستان کے ذریعے دیس نکالی پر طالبان کی نام نہاد تشویش نے ان کے اپنے انسانی حقوق کے ریکارڈ اور سفارتی تنہائی کا پول کھول دیا۔

November 2, 2026

افغان طالبان کی وزارتِ خارجہ نے امریکہ کی جانب سے افغان مہاجرین کو پاکستان کے ذریعے واپس بھیجنے کے عمل پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ وہ افغان شہریوں کے حقوق اور ان کی عزت و وقار کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، لیکن ان کا اپنا ریکارڈ حقوق کی پامالی اور توڑ موڑ کا شکار ہے۔

طالبان کے دعوے اور حقیقت

ایک طرف طالبان افغان شہریوں کے تحفظ کا راگ الاپ رہے ہیں، تو دوسری جانب ان کی جابرانہ پالیسیوں اور انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے ہزاروں افغان شہری ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ عام معافی کے دعوے ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں اور بنیادی انسانی حقوق کا استحصال روز کا معمول بن چکا ہے۔

طالبان کا یہ سوچنا محض ایک خام خیالی ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک افغان مہاجرین کو غیر معینہ مدت تک اپنے ہاں رکھنے کے پابند ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں ویزا یا قیام کا حق ایک خودمختار ریاست کی ترجیح ہوتا ہے، کوئی ملک کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو پناہ دینے کا قانونی پابند نہیں۔

عالمی برادری میں طالبان حکومت کو تسلیم نہ کیے جانے کے باعث امریکہ ان سے براہِ راست معاملات طے کرنے کے بجائے پاکستان کا راستہ استعمال کر رہا ہے۔ طالبان نے اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود کو بین الاقوامی سطح پر اکیلا کر لیا ہے اور دنیا کا کوئی سنجیدہ ملک ان کے ساتھ براہِ راست تعلقات قائم کرنے کو تیار نہیں۔

پاکستان صرف ایک گزرگاہ کے طور پر استعمال ہو رہا ہے کیونکہ طالبان نے ہر سفارتی پل جلا دیا ہے۔ اپنی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے اور مظلوم بننے کے بجائے طالبان کو چاہیے کہ وہ اپنے شہریوں کی باوقار واپسی قبول کریں اور ملک میں قابلِ رہائش حالات پیدا کریں۔

متعلقہ مضامین

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے، حکومت نے قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔

November 2, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور ججز کا فرض بغیر کسی اثر کے انصاف فراہم کرنا ہے۔

November 2, 2026

ہنگو میں بھائی کی فائرنگ سے نور رحمان، ان کی اہلیہ اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ ملزم فرار ہے، پولیس نے گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

November 2, 2026

ایران پر حملوں کے بعد القاعدہ کی اعلیٰ قیادت اور سیف العدل کی افغانستان منتقلی کی اطلاعات، 45 خاندانوں کی آمد اور طالبان کی مبینہ سرپرستی پر خطے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے۔

November 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *