ہنگو میں فائرنگ کے ایک افسوس ناک واقعے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مقتول نور رحمان کا سگا بھائی ہے، جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
ڈی پی او ہنگو کے مطابق جاں بحق افراد میں نور رحمان، ان کی اہلیہ مریم، بیٹی حمزہ بی بی، 15 سالہ بیٹی جمیلہ، 3 سالہ بیٹا فہد اور ایک سالہ بیٹا افسر شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس مختلف مقامات پر ملزم کی تلاش کر رہی ہے، تاہم تاحال اس کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





