"> خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کی ملک بدری

کے پی میں غیرقانونی افغان باشندوں کے گرد گھیرا تنگ، 23 افراد گرفتار

خیبرپختونخوا میں ملک بدری کے آپریشن کے دوران کوہاٹ سے 13 اور کرک سے 10 افغان شہری حراست میں لے لیے گئے۔
خیبرپختونخوا میں افغان شہریوں کی ملک بدری

خیبرپختونخوا میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن شروع، کوہاٹ اور کرک سے 23 افغان شہری حراست میں لے لیے گئے۔

November 2, 2026

خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کی نشاندہی اور ملک بدری کے لیے خصوصی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ کوہاٹ اور کرک میں کارروائیوں کے دوران 23 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر وطن واپسی کے عمل کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں گورنر راج کے نفاذ اور 12 مخصوص اضلاع میں ایمرجنسی کے اعلان کے بعد یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی نشاندہی اور انہیں وطن واپس بھیجنا ہے۔

اس مقصد کے لیے پشاور میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، جو صوبے کے 34 اضلاع کے شہری اور دیہی علاقوں میں کارروائیوں کی نگرانی کرے گا۔ آپریشن کے لیے 120 خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

ان ٹیموں میں سے 50 کو مارکیٹوں اور بازاروں جبکہ 70 کو رہائشی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ٹیمیں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی شہریوں کی نشاندہی کریں گی۔

ابتدائی کارروائیوں کے دوران کوہاٹ کے کوتل ٹاؤن شپ اور ملز ایریا سے 13 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے ٹیری سے مزید 10 افغان شہری پکڑے گئے۔ بعدازاں تمام 23 افراد کو وطن واپسی کے عمل کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

دوسری جانب پاک افغان سرحد پر طورخم بارڈر کو کشیدگی میں کمی کے بعد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے مطابق نئے فارمولے کے تحت پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے، حکومت نے قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار تبدیل کردیا۔

November 2, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور ججز کا فرض بغیر کسی اثر کے انصاف فراہم کرنا ہے۔

November 2, 2026

ہنگو میں بھائی کی فائرنگ سے نور رحمان، ان کی اہلیہ اور چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ ملزم فرار ہے، پولیس نے گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

November 2, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *