قومی سلامتی پر جگت بازی بند کریں! مولانا، جوانوں کی قربانیوں کا تمسخر مت اڑائیں۔

دفاعی امور اور سیکیورٹی اقدامات پر سیاسی تنقید: حقائق اور زمینی تقاضے

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

طالبان کی فرقہ وارانہ پالیسیاں: افغان انٹیلی جنس رپورٹ میں اہم انکشافات

افغان انٹیلی جنس رپورٹ میں اہم انکشافات

طالبان انٹیلی جنس کی مبینہ افشا رپورٹ نے اقلیتوں پر پابندیوں اور تمدن ٹی وی و مدرسہ خاتم النبیین کے خلاف کارروائیوں کا افشا کر دیا، حکومت کو ردعمل کا خوف۔

November 2, 2026

طالبان حکومت کی سخت گیر فرقہ وارانہ پالیسیوں اور اقلیتوں کے خلاف کارروائیوں کے الٹے نتائج برآمد ہونے کے شدید خدشات سامنے آئے ہیں۔ طالبان کے سرکردہ انٹیلی جنس ادارے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کی ایک مبینہ افشا شدہ رپورٹ میں ان اقدامات اور ان کے ممکنہ ردعمل کا تفصیلی افشا کیا گیا ہے۔

افشا ہونے والی رپورٹ کے مطابق جی ڈی آئی نے دارالحکومت کابل میں اہم شیعہ و ہزارہ مراکزی اور شخصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کارروائیوں میں کابل کا مشہور خاتم النبیین مدرسہ اور ایران کا حامی سمجھے جانے والا ‘تمدن ٹی وی’ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ممتاز ہزارہ و شیعہ رہنماؤں کے تعلقات عامہ اور سیاسی امور کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

ایران نواز سرگرمیوں پر گرفتاریاں

انٹیلی جنس رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ طالبان نے ایران نواز سرگرمیوں کے شبہے میں متعدد شیعہ ہزارہ شہریوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقامات پر حراست میں لے رکھا ہے۔ ان گرفتاریوں کا مقصد خطے میں ایرانی اثر و رسوخ کو کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔

جبری بے دخلی کا خدشہ

طالبان انٹیلی جنس کو اب یہ شدید خدشہ لاحق ہے کہ ان اقدامات کے ردعمل میں ایران طالبان حکومت پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔ خدشے کے مطابق ایران جلد اپنے ہاں مقیم افغان سنی پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور جبری بے دخلی کا سلسلہ شروع کر سکتا ہے، جس سے طالبان کے لیے ایک نیا بحران کھڑا ہو جائے گا۔

اقلیتوں اور خواتین پر پابندیاں

مبینہ رپورٹ میں طالبان کی دیگر پالیسیوں کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ان میں لڑکیوں کی تعلیم پر عائد سخت پابندیاں، اسماعیلی برادری کے 34 جماعت خانوں کی بندش، شیعہ امام بارگاہوں پر طالبان کے قبضے اور ممتاز ہزارہ رہنماؤں کی پے در پے گرفتاریاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ طالبان حکومت کو اب خود اپنی ان شدید فرقہ وارانہ پالیسیوں کے منفی ردعمل کا سامنا کرنے کا خوف ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف افغانستان کی داخلی صورتحال مزید کشیدہ ہوگی بلکہ پڑوسی ممالک بالخصوص ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یورو میڈ مانیٹر اور اقوام متحدہ کی رپورٹس میں اسرائیلی حراستی مراکز کے اندر فلسطینی قیدیوں پر سیکیورٹی کتوں کے ذریعے جنسی زیادتی اور منظم تشدد کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

November 7, 2026

خیبر پختونخوا میں پولیس کے سیکیورٹی الاؤنس میں 50 فیصد اضافہ اور جدید آلات کے لیے 9 ارب روپے کی منظوری سے فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 7, 2026

قومی سلامتی جیسے حساس معاملے کو سیاسی جلسوں میں جگت بازی کا نشانہ بنانا اور مولانا فضل الرحمن کی طرف سے عارضی کرفیو کا تمسخر اڑانا سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی توہین ہے، جس سے ملک میں بداعتمادی پھیلتی ہے۔

November 7, 2026

سعودی اتحادی افواج کا دعویٰ ہے کہ حوثیوں کی جانب سے ریاض کی طرف داغا گیا کروز میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔

November 7, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *