مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

پاکستان کا فضا سے فضا میں مار کرنے والے پہلے مقامی میزائل فاز کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاکستان کے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فاز کی تصویر۔

پاکستان نے پہلے مقامی ساختہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا، جس سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

November 4, 2026

پاکستان نے دفاعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے فضا سے فضا میں مار کرنے والے اپنے پہلے مقامی ساختہ میزائل فاز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

(آئی ایس پی آر کے مطابق فاز میزائل جدید ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔ یہ طویل فاصلے پر موجود فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس سے ملکی دفاعی صلاحیت اور فضائی دفاعی نظام بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فاز میزائل کا تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت میں تکنیکی مہارت اور جدت کا مظہر ہے۔ اس کی تیاری میں مقامی سطح پر جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کو اہمیت دی گئی ہے۔

میزائل کے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ مسلح افواج کے سینئر افسران نے کیا۔ اس موقع پر میزائل کی تیاری میں کردار ادا کرنے والے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔

صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز اور مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

حکام نے اس کامیابی کو پاکستان کی قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

November 4, 2026

امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا ردعمل سامنے آگیا۔

November 4, 2026

نیب اور ایف آئی اے نے پاکستان پوسٹ آفس میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسعد محمود کے خلاف تحقیقات تیز کر دی ہیں۔

November 4, 2026

امریکی مڈٹرم انتخابات میں دو مسلم امیدوار کامیاب ہوگئے۔ غزہ میں زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر آدم حموی نیو جرسی سے کانگریس پہنچ گئے۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *