امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے شدید حملے کی دھمکی دے دی۔
انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ایران کے بعض علاقوں پر ممکنہ امریکی حملوں سے متعلق رپورٹس پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو ایران کے خلاف کچھ بڑا کرنا ہوگا۔ اس کارروائی میں شدید حملہ بھی شامل ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی صدر نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کی کوششوں کو روکنے کے لیے پُرعزم ہے۔
دوسری جانب ٹرمپ نے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی خراب کارکردگی پر بھی بات کی۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے انتخابی نتائج کو متاثر کیا۔ ان کے مطابق ووٹرز کو ایندھن کے لیے زیادہ رقم خرچ کرنا پسند نہیں آیا۔





