علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت، مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

علامہ اقبال کے 149 ویں یوم ولادت پر ملک بھر میں تقریبات، مزار اقبال پر پاک بحریہ کے دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
علامہ اقبال کا 149 واں یوم ولادت

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

November 9, 2026

شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں عام تعطیل ہے۔

لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔ پاکستان نیوی کے اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈور مصباح الامین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب کے دوران پاکستان رینجرز پنجاب اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان رینجرز پنجاب کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہو کر رخصت ہوگیا۔

گارڈز کی تبدیلی کے بعد چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی کے سویلین ملازمین کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ کموڈور مصباح الامین نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ اور لاہور سے حاصل کی، بعد ازاں اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ گئے، جہاں برطانیہ سے وکالت اور جرمنی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فکر کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں سیاسی و فکری بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے تصور نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کے قیام کی فکری بنیاد فراہم کی۔ نوجوانوں کو خودی، خود اعتمادی اور بلند حوصلے کا پیغام دینا بھی ان کی شاعری کا نمایاں موضوع رہا۔

ان کے مشہور شعری مجموعوں میں بانگ درا، بال جبریل، ضرب کلیم، زبور عجم، جاوید نامہ اور پیام مشرق شامل ہیں۔ علامہ محمد اقبال 21 اپریل 1938 کو لاہور میں انتقال کر گئے تھے، جہاں انہیں بادشاہی مسجد کے قریب سپرد خاک کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

طالبان چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت نے مخالف مسلح محاذوں کو غیر افغان اور پاکستان سے فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دے دیا، جس پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔

November 8, 2026

اسرائیلی صدر نے سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 28 دن کی مہلت دے دی، نیتن یاہو اقتدار کی دوڑ میں سیاسی دباؤ کا شکار۔

November 8, 2026

ای سی سی کے اجلاس میں پاک فوج کے لیے لگژری جیٹ کی خریداری کی خبریں بے بنیاد ثابت؛ 1.094 ارب روپے پاک بحریہ کے ‘سی سلطان’ پراجیکٹ کے آپریشنل اخراجات کے لیے منظور کیے گئے تھے۔

November 8, 2026

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کی پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

November 8, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *