ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں دھماکا، 17 مزدور ہلاک، 12 زخمی

ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں دھماکا، 17 مزدور ہلاک

ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب اسٹیل فیکٹری میں دھماکے اور آتشزدگی سے 17 مزدور ہلاک، 12 زخمی ہوگئے۔ ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کا خدشہ ہے۔

November 10, 2026

ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر کے قریب اسٹیل فیکٹری میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 17 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد بعض افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکا ازمیر کے علاقے علی آغا میں واقع حباش دمیر چیلک اسٹیل پلانٹ میں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متبادل بوائلر لے جانے والی کرین اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں بھاری سامان نیچے موجود بھٹی میں جا گرا۔

سامان بھٹی میں گرنے سے زور دار دھماکا ہوا اور فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ جائے وقوعہ کی فوٹیج میں عمارت کے اندر آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بلند بادل اٹھتے دکھائی دیے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ زمین لرز اٹھی۔ ابتدا میں بعض لوگوں کو گمان ہوا کہ علاقے میں زلزلہ آیا ہے۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے واقعے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وزیر صحت کمال میمیش اوغلو کے مطابق شدید زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کے سلسلے میں کم از کم پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ پلانٹ کی الیکٹرک آرک فرنس کی طے شدہ مرمت کے دوران پیش آیا۔ حکام واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ باہمی شراکت داری کی علامت ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

November 10, 2026

نارتھ کراچی کی کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

November 10, 2026

قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

November 10, 2026

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *