مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں، شراکت داری کی علامت ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ باہمی شراکت داری کی علامت ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔
مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب، مکہ معاہدے، عالمی سکیورٹی، پاک چین اسٹریٹجک تعلقات اور علاقائی معاشی استوار سازی پر اہم نکات۔

November 10, 2026

اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ معاہدہ سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کی علامت ہے اور یہ اقدام کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پرامن، مستحکم اور معاشی طور پر مربوط ماحول کا خواہاں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ بین الاقوامی سکیورٹی انفرا اسٹرکچر اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور عالمی قوانین کا غیر منصفانہ اطلاق تفریق پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں کو مزید موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جبکہ امریکا، سعودی عرب، ترکیہ، جاپان، مصر، یو اے ای اور ملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو بھی کلیدی اہمیت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دفاعی و تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ، معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی، کاروبار کا فروغ اور عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

نارتھ کراچی کی کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

November 10, 2026

ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

November 10, 2026

قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

November 10, 2026

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *