کراچی: کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر

نارتھ کراچی کی کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی سے سامان جل گیا، ریسکیو 1122 نے تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
کراچی: کپڑوں کی فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی کے نارتھ کراچی سیکٹر 12 میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

November 10, 2026

شہر کے علاقے نارتھ کراچی میں کپڑوں کی فیکٹری میں آگ لگنے سے اندر رکھا سامان جل کر خاکستر ہوگیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نارتھ کراچی سیکٹر 12 کے پلاٹ نمبر ڈی پی 55 میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔

ریسکیو ٹیم نے تین فائر بریگیڈ گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ رہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران فیکٹری میں موجود سامان جل گیا، تاہم کسی شخص کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ باہمی شراکت داری کی علامت ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

November 10, 2026

ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب اسٹیل فیکٹری میں دھماکے سے 17 مزدور ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

November 10, 2026

قطری وزیراعظم سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے خاتمے کی جانب مثبت پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے۔

November 10, 2026

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *