چھ سالہ بچے کا قتل: مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی خطرہ بن جائے

مددگار یا مکار؟

چھ سالہ بچے کے قتل کی خبر صرف ایک جرم نہیں بلکہ اعتماد ٹوٹنے کا سانحہ ہے۔ باپ کو ہم سائبان مانتے ہیں، مگر کیا ہر رشتہ تحفظ کی ضمانت ہوتا ہے؟

سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی: افغان دہشت گرد حکمت اللہ عرف حمزہ گرفتار

افغان صوبہ پکتیا سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم نے ویڈیو بیان میں خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
افغان دہشت گرد حکمت اللہ عرف حمزہ گرفتار

پاکستان میں افغان دہشت گرد گرفتار، حکام کے مطابق ملزم نے افغان آرمی سے کمانڈو تربیت حاصل کی اور خودکش حملہ آور تیار کیا۔

November 11, 2026

سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں افغان شہری حکمت اللہ عرف حمزہ کو گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم نے افغان آرمی سے کمانڈو تربیت حاصل کی اور پاکستان میں خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

مشیر اطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز ان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اے آر ڈی سی عباس احسن نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق افغان صوبے پکتیا سے ہے۔ اسے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

افغانستان سے تربیت

عباس احسن کے مطابق گرفتار ملزم نے افغان آرمی میں کمانڈو تربیت حاصل کی تھی۔ وہ خارجی کمانڈر منصور کے ساتھ بطور سکیورٹی گارڈ بھی کام کر چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک خودکش حملہ آور کو بھی تیار کیا تھا۔

پریس کانفرنس میں گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں اس نے افغانستان میں طالبان کے دور میں زخمی ہونے کا ذکر کیا۔

حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف

ویڈیو بیان میں حکمت اللہ نے بتایا کہ اس نے ایک سال مفتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں ایک مدرسے میں تدریس شروع کر دی۔ اس دوران اس کی جلال آباد میں اکرمہ نامی شخص سے ملاقات ہوئی۔

گرفتار ملزم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اکرمہ کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔ اس نے مزید کہا کہ پاکستان میں اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات اور شواہد کی روشنی میں دہشت گردی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

چھ سالہ بچے کے قتل کی خبر صرف ایک جرم نہیں بلکہ اعتماد ٹوٹنے کا سانحہ ہے۔ باپ کو ہم سائبان مانتے ہیں، مگر کیا ہر رشتہ تحفظ کی ضمانت ہوتا ہے؟

November 11, 2026

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے باپ اور 13 سالہ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ بارشوں اور سیلاب سے 10 لاکھ بے گھر افراد کو خطرات لاحق ہیں۔

November 11, 2026

امریکی حکام کے مطابق ایلس ہوانگ چین کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ان کا ہدف اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ تھے۔

November 11, 2026

کرک میں چنغوص پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ کا مرکزی دروازہ اور عمارت متاثر ہوئی۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *