کرک: پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، حملہ آور پسپا

کرک میں چنغوص پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چیک پوسٹ کا مرکزی دروازہ اور عمارت متاثر ہوئی۔
کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام

کرک میں چنغوص پولیس چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں نے رات بھر مقابلہ کرکے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔

November 11, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے چنغوص چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ناکام بنا دیا۔ پولیس اہلکاروں نے رات بھر مقابلہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ حملے میں چیک پوسٹ کا مرکزی دروازہ تباہ جبکہ عمارت اور چار دیواری کو شدید نقصان پہنچا۔

ڈی پی او کرک کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے رات گئے چنغوص پولیس چیک پوسٹ کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کا مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا جبکہ عمارت اور چار دیواری کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے پوری رات حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور انہیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔

ڈی پی او کرک فضل واحد کی نگرانی میں واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے علاقے میں سکیورٹی اقدامات بھی مزید سخت کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

امریکی حکام کے مطابق ایلس ہوانگ چین کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتی رہی ہیں اور ان کا ہدف اینویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ تھے۔

November 11, 2026

بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک اہلکار قتل کیس میں سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں 10 سال قیدِ بامشقت اور دیت کی سزا سنا دی ہے۔

November 11, 2026

افغان طالبان حکومت کی جانب سے خواتین اور انسانی حقوق کی مسلسل پامالیوں کے ردعمل میں کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کے ساتھ تمام دوطرفہ سیریز کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔

November 11, 2026

امریکی ایوان نمائندگان نے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخذے کی قرارداد 204 کے مقابلے میں 211 ووٹوں سے مسترد کر دی۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *