چھ سالہ بچے کا قتل: مددگار یا مکار؟ جب محافظ ہی خطرہ بن جائے

مددگار یا مکار؟

چھ سالہ بچے کے قتل کی خبر صرف ایک جرم نہیں بلکہ اعتماد ٹوٹنے کا سانحہ ہے۔ باپ کو ہم سائبان مانتے ہیں، مگر کیا ہر رشتہ تحفظ کی ضمانت ہوتا ہے؟

نیتن یاہو کو کٹہرے میں لانے کی تیاریاں: اسرائیلی پارلیمنٹ میں احتساب شروع

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے متنازع قوانین ختم کرنے اور 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے بل پیش کر دیے گئے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے خلاف احتساب کی تیاری

اسرائیلی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو کے خلاف قانون سازی کی تیاری، 7 اکتوبر حملوں کی آزادانہ تحقیقات اور وزیراعظم کی مدت محدود کرنے کی تجاویز پیش۔

November 11, 2026

اسرائیل کی نئی پارلیمنٹ میں نیتن یاہو حکومت کے متنازع قوانین منسوخ کرنے اور 7 اکتوبر کے حملوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے متعدد بل پیش کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے 120 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھانے کے بعد افتتاحی اجلاس میں قانون سازی کا عمل شروع کر دیا۔ گاڈی آئزن کوٹ اور ان کے اتحادیوں نے سابقہ حکومت کے متنازع قوانین ختم کرنے کے لیے کئی تجاویز پیش کی ہیں۔

نیتن یاہو کی واپسی؟

اتحادی جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ بلوں میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق ترمیم منسوخ کرنے، فرد جرم عائد ہونے والے شخص کو پارلیمانی یا حکومتی عہدہ سنبھالنے سے روکنے اور وزیراعظم کی مدت اقتدار محدود کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔

اپوزیشن کا مؤقف ہے کہ سابق حکومت نے اپنے سیاسی اور قانونی تحفظ کے لیے متنازع قوانین متعارف کرائے تھے، جنہیں اب ختم کیا جانا چاہیے۔

نئی قانون سازی میں 7 اکتوبر کے حملوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی تحقیقات کے لیے آزاد ریاستی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔ نیتن یاہو حکومت پر الزام رہا ہے کہ اس نے ان حملوں کی آزادانہ تحقیقات کے لیے ریاستی کمیشن کے قیام کی اجازت نہیں دی۔

منصور عباس کا اہم انکشاف

دوسری جانب عرب رہنما منصور عباس نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ان سے کہا تھا کہ وہ حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار پر اعتماد کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں۔

اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق منصور عباس نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ نیتن یاہو کو سنوار کا خط بھی موصول ہوا تھا۔ ان کے بقول اس معاملے کی وجہ سے وزیراعظم شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے غافل رہے۔

منصور عباس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ان انکشافات کے حوالے سے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے گواہی دیں گے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی گمبٹ حیدر زمان اور سب انسپکٹر مختیار سمیت 10 اہلکار شہید ہوگئے۔

November 11, 2026

اسلام آباد کے مارگلہ ڈائیلاگ میں بھارتی تجزیہ کار پروین ساہنی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا بھارتی بالادستی نہ ماننے کا مؤقف درست تھا۔ انہوں نے بھارتی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا۔

November 11, 2026

جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں کہ پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

November 11, 2026

افغان صوبہ پکتیا سے تعلق رکھنے والے گرفتار ملزم نے ویڈیو بیان میں خودکش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

November 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *