نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو پاکستان کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انتظامی نظام بہتر اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہوگی۔
نئے صوبوں کا قیام پاکستان کی ضرورت ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے۔

November 15, 2026

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے اور چھوٹے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ ان کے بقول ریاستی نظام کو مؤثر انداز میں چلانے اور عوام تک وسائل و اختیارات کی منتقلی یقینی بنانے کے لیے نئے صوبے بنانا ناگزیر ہے۔

کراچی میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل آف پاکستان کے سندھ ریجنل آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ صوبے رقبے کے لحاظ سے دنیا کے بیشتر ممالک سے بڑے ہیں، لیکن اختیارات اور وسائل نچلی سطح تک منتقل نہیں ہو رہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب دنیا کے 180، سندھ 175، خیبر پختونخوا 162 اور بلوچستان 185 ممالک سے رقبے میں بڑا ہے، جبکہ ایران میں 17، افغانستان میں 37 اور بھارت میں 38 صوبے ہیں۔

وفاقی وزیر کے مطابق رواں سال قابل تقسیم محاصل سے چاروں صوبوں کو 8 ہزار 844 ارب روپے ملے، لیکن ان وسائل کے ثمرات گاؤں اور مقامی سطح تک نہیں پہنچ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبوں کی جانب سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ کرنا بنیادی مسئلہ ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کراچی کو پاکستان کا معاشی اور محصولات کا انجن قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کی معاشی صلاحیت کا ابھی دس فیصد بھی استعمال نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی بڑی صلاحیت کراچی میں موجود ہے۔

انہوں نے نئے صوبوں کے قیام پر ممکنہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ خاندان بڑھنے پر گھر میں نیا کمرہ بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوتا۔ اسی طرح نئے صوبے بنانے سے پاکستان تقسیم نہیں ہوگا بلکہ انتظامی معاملات بہتر ہوں گے۔

وفاقی وزیر صحت نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سندھ کے طبی عملے، طلبہ اور تعلیمی اداروں کو رجسٹریشن اور منظوری سمیت دیگر معاملات کے لیے اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا۔

کونسل کے صدر ڈاکٹر ساجد محمود نے بتایا کہ سندھ کا علاقائی دفتر صبح 9 سے شام 5 بجے تک کام کرے گا، جہاں رجسٹریشن، تعلیمی اداروں کی منظوری اور شکایات کے ازالے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ان کے مطابق کونسل کا نظام ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ساتھ بھی تعاون طے پایا ہے، جس کا مقصد پاکستانی طبی عملے کے لیے بیرون ملک روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

نرسنگ کے شعبے میں اصلاحات کا ذکر کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ماضی میں نرسنگ کونسل میں بدعنوانی اور غیر قانونی منظوریوں کے مسائل سامنے آتے رہے ہیں۔ ان کے خاتمے کے لیے قانون میں تبدیلی، نئی کونسل کی تشکیل اور نگرانی کے نظام کو ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نرسز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کی دیکھ بھال میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، اس لیے ان کی تعلیم اور تربیت کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

وفاقی وزیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ہیپاٹائٹس سی کی بروقت تشخیص کے لیے اسکریننگ کرائیں۔ ان کے مطابق حکومت مفت اسکریننگ کٹس اور مرض کی تشخیص مثبت آنے والے مریضوں کو تین ماہ کی ادویات فراہم کر رہی ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے اس قابل علاج مرض کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

امریکا میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

November 15, 2026

فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر پاکستان نے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

November 15, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کی جگہ رحمان گل عرف مرید کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ وہ اس سے قبل مجید بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

November 15, 2026

دی مسلم 500 کے 2027 ایڈیشن میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پانچ عالمی رہنما مشترکہ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مفتی تقی عثمانی ساتویں نمبر پر شامل ہیں۔

November 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *