یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین، پاکستان کا آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ

فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر پاکستان نے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین

یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین پر پاکستان نے فلسطینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے حق خودارادیت اور آزاد خودمختار ریاست کے قیام کی حمایت دہرائی۔

November 15, 2026

پاکستان نے فلسطینی ریاست کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام اس اہم موقع پر فلسطینی عوام اور ان کی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پر ثابت قدم ہے اور آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔

پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کے حق کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین

امریکا میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

November 15, 2026

مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو پاکستان کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انتظامی نظام بہتر اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہوگی۔

November 15, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کی جگہ رحمان گل عرف مرید کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ وہ اس سے قبل مجید بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

November 15, 2026

دی مسلم 500 کے 2027 ایڈیشن میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پانچ عالمی رہنما مشترکہ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مفتی تقی عثمانی ساتویں نمبر پر شامل ہیں۔

November 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *