مسلم دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست، شہباز شریف، عاصم منیر اور مفتی تقی عثمانی بھی شامل

دی مسلم 500 کے 2027 ایڈیشن میں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پانچ عالمی رہنما مشترکہ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مفتی تقی عثمانی ساتویں نمبر پر شامل ہیں۔
مسلم دنیا کی بااثر شخصیات 2027: شہباز شریف، عاصم منیر اور مفتی تقی عثمانی شامل

مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری، شہباز شریف اور عاصم منیر مشترکہ پہلے جبکہ مفتی تقی عثمانی ساتویں نمبر پر شامل ہیں۔

November 15, 2026

مسلم دنیا کی 500 بااثر شخصیات کی سالانہ فہرست ’دی مسلم 500‘ کے 2027 ایڈیشن میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے، جبکہ معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی بھی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو بھی مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔

اشاعت کے مطابق یہ فہرست کا 18واں سالانہ ایڈیشن ہے، جس میں پہلی مرتبہ پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر سرفہرست رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خصوصی مضمون جوائنٹ نمبر ون میں اس فیصلے کی وجہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کو قرار دیا گیا ہے۔ اشاعت میں 7 اگست 2026 کو طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے کو تینوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون کا اہم پہلو قرار دیا گیا ہے۔

پاکستانی قیادت کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی اور حکومتی کردار جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری صلاحیت اور دفاعی تعاون میں کردار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

تاہم کتاب کے ٹاپ 50 کے ابتدائی چارٹ میں سعودی قیادت کو پہلے، پاکستانی قیادت کو دوسرے اور ترک صدر رجب طیب اردوان کو تیسرے نمبر پر درج کیا گیا ہے، جبکہ خصوصی مضمون اور متعلقہ حصے میں پانچوں رہنماؤں کو مشترکہ پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔

فہرست میں ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای چوتھے، اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو ساتویں پوزیشن دی گئی ہے، جبکہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم تیرہویں اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو سولہویں نمبر پر شامل ہیں۔

پاکستان کی دیگر نمایاں شخصیات میں مولانا طارق جمیل، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمٰن اور مولانا محمد الیاس عطار قادری بھی شامل ہیں۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کے مطابق اس فہرست میں شخصیات کے اثر و رسوخ کا تعین صرف سرکاری عہدے یا مقبولیت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا، بلکہ مذہبی، سیاسی، معاشی، سماجی، علمی اور ثقافتی شعبوں میں ان کے کردار کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔

اس مقصد کے لیے ماہرین کی آرا، عوامی تجاویز اور مختلف سماجی اشاریوں سے مدد لی جاتی ہے۔ فہرست میں ابتدائی 50 شخصیات کی باقاعدہ درجہ بندی کی جاتی ہے، جبکہ دیگر نام مذہبی علوم، سیاست، دعوت و تبلیغ، فلاحی سرگرمیوں، سائنس، کاروبار، میڈیا، فنون اور کھیل سمیت مختلف شعبوں کے تحت شامل کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

امریکا میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز 6 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

November 15, 2026

فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر پاکستان نے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

November 15, 2026

مصطفیٰ کمال نے نئے صوبوں کے قیام کو پاکستان کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے انتظامی نظام بہتر اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ممکن ہوگی۔

November 15, 2026

کالعدم بی ایل اے نے بشیر زیب کی جگہ رحمان گل عرف مرید کو نیا سربراہ مقرر کر دیا۔ وہ اس سے قبل مجید بریگیڈ کے کمانڈر تھے۔

November 15, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *