بلیغی جماعت کے امیر مولانا نذرالرحمان انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر کے دینی اور مذہبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
وی نیوز کے مطابق مولانا نذرالرحمان کو 2018 میں تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ اور اشاعت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا نذرالرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و تبلیغی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا نذرالرحمان نے دین اسلام کی تبلیغ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔





