مجھے انصاف دیں، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

عمران خان نے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ کر طبی سہولیات کی فراہمی اور سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان اور دیگر ججز کو خط لکھ کر طبی سہولیات، اہل خانہ سے ملاقات اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کردی۔

November 16, 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس آئینی عدالت اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے نام خط لکھ کر طبی سہولیات کی فراہمی اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے ارسال کیے گئے خط میں عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ان کے مطابق وہ ججز سے کسی رعایت کے طلبگار نہیں بلکہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مناسب علاج کی سہولت چاہتے ہیں۔

خط میں بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ 10 نومبر کو ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ گیا تھا، جبکہ ڈاکٹر نے انہیں دل کے دورے اور برین ہیمرج کے شدید خطرے سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ زندہ رہے تو ہی خود کو بے گناہ ثابت کر سکیں گے۔

عمران خان کے مطابق سپریم کورٹ نے 18 اگست کو انہیں شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے، طبی معائنے اور اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دینے کا حکم دیا تھا، تاہم ان کے بقول اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

نیادی حقوق کی شکایت

خط میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں دو سال سے زائد عرصے سے روزانہ 22 گھنٹے تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔ اس دوران اہل خانہ اور وکلا سے ملاقاتیں محدود رہی ہیں، جبکہ کتابوں اور ٹیلی ویژن تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران وکلا سے صرف چار مرتبہ ملاقات کی اجازت ملی اور جیل حکام اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتیں بھی منسوخ کرتے رہے ہیں۔ ان کے مطابق بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔

بانی پی ٹی آئی نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بینائی کو شدید خطرہ ہے اور ریٹنا الگ ہونے کے باوجود مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

عدالتی احکامات کی پاسداری

عمران خان نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کی صحت سمیت بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے القادر اپیل کو دیگر پرانی اپیلوں پر ترجیح دیے جانے پر بھی اعتراض کیا۔

خط میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی خصوصی رعایت کے بجائے صرف عدالتی احکامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں اور اپنی آواز جیل کی دیواروں سے باہر پہنچانے کے لیے چیف جسٹس صاحبان کو خط لکھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

آزاد کشمیر احتجاج کے دوران اہلکاروں کی شہادت، زخمی ہونے اور اغوا سے متعلق اہم دعوے سامنے آگئے۔

November 16, 2026

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں، طالبان دہشت گردی کے خدشات دور کریں تو تعلقات میں مزید پیش رفت ممکن ہے۔

November 16, 2026

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی اور حکومتی فورسز کی پسپائی کے دوران سعودی عرب نے اتحادی افواج کا کمانڈر تبدیل کردیا۔

November 16, 2026

شہباز شریف سے عباس عراقچی سمیت ای سی او رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، تجارت، توانائی اور علاقائی روابط پر اتفاق۔

November 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *