فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے دفاع وطن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہتے ہوئے صوبے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے فوج کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
دورے کے دوران انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
دیکھیے ؛ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست، شہباز شریف، عاصم منیر اور مفتی تقی عثمانی بھی شامل





