بلوچستان میں امن اور خوشحالی کے لیے فوج کا کردار جاری رہے گا، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پاک فوج کے جوانوں کے دفاع وطن کے عزم کو سراہا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان اور پاک فوج کے جوانوں سے خطاب

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بلوچستان، تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری، سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ لی۔

November 19, 2026

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے دفاع وطن کے غیرمتزلزل عزم کو سراہتے ہوئے صوبے میں امن، خوشحالی اور ترقی کے لیے فوج کے کردار کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

دورے کے دوران انہیں بلوچستان کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے مشکل آپریشنل حالات کے باوجود ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

دیکھیے ؛ مسلم دنیا کی بااثر شخصیات کی فہرست، شہباز شریف، عاصم منیر اور مفتی تقی عثمانی بھی شامل

متعلقہ مضامین

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

November 19, 2026

فلسطین میں اسرائیلی کارروائیاں جاری، ایک ہفتے میں 1,229 خلاف ورزیاں، 365 فوجی چھاپے اور 135 آبادکار حملے ریکارڈ کیے گئے۔

November 19, 2026

افغانستان کی اسلامی سوسائٹی اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے کابل یونیورسٹی میں طالبان کے اجتماع کو مسترد کرتے ہوئے ہیبت اللہ اخوندزادہ کے لیے نمائشی تائید کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

November 19, 2026

جعلی ویڈیوز، من گھڑت دعوے اور بیرونی وسائل پر انحصار، فتنۃ الخوارج کے پراپیگنڈے کی حقیقت کیا ہے؟

November 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *