خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 22 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی انسداد دہشت گردی کارروائیاں

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 دہشت گرد ہلاک، جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں آپریشنز کیے گئے۔

November 19, 2026

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائیاں جنوبی وزیرستان، بنوں اور ٹانک میں 16 اور 17 نومبر کو کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے۔

بنوں اور ٹانک میں آپریشن

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

اسی طرح ضلع ٹانک میں ایک اور جھڑپ کے دوران ایک خارجی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ملک سے بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران تربت میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی اور پاک فوج کے جوانوں کے دفاع وطن کے عزم کو سراہا۔

November 19, 2026

فلسطین میں اسرائیلی کارروائیاں جاری، ایک ہفتے میں 1,229 خلاف ورزیاں، 365 فوجی چھاپے اور 135 آبادکار حملے ریکارڈ کیے گئے۔

November 19, 2026

افغانستان کی اسلامی سوسائٹی اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے کابل یونیورسٹی میں طالبان کے اجتماع کو مسترد کرتے ہوئے ہیبت اللہ اخوندزادہ کے لیے نمائشی تائید کو غیر مؤثر قرار دیا ہے۔

November 19, 2026

جعلی ویڈیوز، من گھڑت دعوے اور بیرونی وسائل پر انحصار، فتنۃ الخوارج کے پراپیگنڈے کی حقیقت کیا ہے؟

November 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *