امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کا فیصلہ یکم جنوری کے بعد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی نئی تاریخ بتادی

ٹرمپ نے ایران پر ممکنہ امریکی حملے کا فیصلہ نئے سال تک مؤخر کرنے کا اشارہ دیا، جبکہ اسرائیل نے ایران سے متعلق انٹیلی جنس معلومات امریکا کو فراہم کی ہیں۔

November 20, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق فیصلہ نئے سال کے آغاز تک مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

انٹرویو دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے حوالے سے آئندہ حکمت عملی کا فیصلہ یکم جنوری کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے میں کوئی عجلت نہیں کر رہے اور نئے سال کے آغاز پر پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیں گے۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کا جوہری پروگرام روک چکا ہے، جس کے بعد تہران کے لیے جوہری ہتھیار تیار کرنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔ ان کے بقول ایران اب کیمیائی گیسوں اور دیگر ذرائع پر توجہ دے رہا ہے۔

ایران کے خلاف ممکنہ نئے حملے کے وقت سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ کارروائی اسی وقت کی جائے جب رواں سال فروری کے آغاز میں جنگ شروع کی گئی تھی۔

دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل نے ایران کی مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق انٹیلی جنس معلومات امریکا کو فراہم کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق موساد کے سربراہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکا کے دوران ایران کے خلاف مشترکہ حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کی حمایت کی۔

تاہم ایران اس سے قبل واشنگٹن میں ممکنہ کیمیائی حملوں سے متعلق میڈیا رپورٹس کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔

دیکھیے ؛ ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں ہونے دیں گے، جے ڈی وینس

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *