وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے صدر آصف زرداری سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاول بھٹو اور محسن نقوی کو صوبوں کے معاملے پر متنازع بیانات دینے سے روکیں۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے صوبوں کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا چاہیے۔ اس معاملے پر اتفاق رائے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کی اکنامک فورم میں تقریر مناسب نہیں تھی۔ بلاول بھٹو کا خون خرابے سے متعلق بیان بھی درست نہیں۔ صوبوں کے معاملے پر سیاسی کشیدگی بڑھانے کے بجائے پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ صورتحال ملک اور حکومت کے لیے بہتر نہیں۔ صدر آصف زرداری کو اپنے دونوں بیٹوں کو سمجھانا چاہیے۔
دیکھیے ؛ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہوئی تو حکومت سہولت دے گی، رانا ثناء اللہ





