پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ساتھ خلائی اسٹیشن تیانگونگ روانہ ہوں گے۔
پاکستان کا پہلا خلا باز محمد ذیشان علی کل خلا میں روانہ ہوگا

محمد ذیشان علی 25 نومبر کو چینی خلائی مشن شین ژو 24 کے ساتھ خلا میں روانہ ہوں گے اور خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

November 24, 2026

پاکستان کے محمد ذیشان علی چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ذریعے خلائی اسٹیشن تیانگونگ روانہ ہوں گے، مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خدمات انجام دیں گے۔

پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے جا رہا ہے۔ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ساتھ خلا میں روانہ ہوں گے۔ اس مشن کے ذریعے وہ چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن جائیں گے۔

خلائی مشن چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق اس کی روانگی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر مقرر ہے۔ محمد ذیشان علی مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

مشن میں چینی خلا باز تانگ ہونگبو کمانڈر ہوں گے، جبکہ دو دیگر ارکان میں وویی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ مشن کے تحت پاکستانی خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کے بعد زمین پر واپس آئیں گے۔

یہ مشن پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو اور چینی خلائی ایجنسی کے اشتراک سے انجام دیا جا رہا ہے۔ اس پیش رفت کو دونوں ممالک کے درمیان خلائی تحقیق اور سائنسی تعاون کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

روانگی سے قبل محمد ذیشان علی نے کہا کہ وہ پوری قوم کی امیدیں اور پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز اپنے ساتھ لے کر خلا میں جا رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ صرف ان کا ذاتی اعزاز نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا موقع ہے۔

انہوں نے چینی خلائی مرکز میں فراہم کی گئی تربیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ چینی عملے کے ساتھ ان کے دوستانہ اور پیشہ ورانہ تعلقات قائم ہوئے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق میں یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

محمد ذیشان علی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انہیں کہا کہ اس مشن میں صرف ایک فرد نہیں بلکہ پورا پاکستان خلا میں جا رہا ہے اور وہ ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

چینی خلا بازوں نے بھی مشترکہ مشن کو پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کے شعبے میں تعاون کی علامت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد ذیشان علی نے چینی زبان سیکھنے کے لیے محنت کی، جس سے دونوں ممالک کے عملے کے درمیان رابطے میں آسانی پیدا ہوئی۔

متعلقہ مضامین

ملا ہیبت اللہ کے اقتدار، طرز حکومت، ضابطہ فوجداری، خواتین پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے حوالے سے شرعی اصولوں کی روشنی میں اہم سوالات۔

November 24, 2026

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ٹیکسٹائل تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ جی ایس پی پلس کے نئے فریم ورک کے تحت یورپی منڈیوں تک رسائی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

November 24, 2026

پشاور کے علاقے بڈابیر میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

November 24, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں مکہ معاہدے پر مذاکرات کریں گے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *