خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور کے علاقے بڈابیر میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔
خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے علاقے بڈابیر میں سی ٹی ڈی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد فرار ہوگیا۔

November 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع پشاور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا کے مطابق 23 نومبر کو پشاور ریجن کے علاقے جانے خوڑ میرہ باچا خیل، تھانہ بڈابیر کی حدود میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے ولد الماس، ساکن تیراہ، ضلع خیبر اپنے مسلح ساتھیوں سمیت موجود تھا۔

سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی کی ٹیمیں جدید اسلحے سے لیس ہوکر علاقے میں پہنچیں اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پوزیشنیں سنبھال لیں۔

محکمے کے مطابق اہلکاروں کو دیکھتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہا۔

فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ ٹی ٹی پی کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو سے تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 2 پستول، ایک دستی بم، 6 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

ملا ہیبت اللہ کے اقتدار، طرز حکومت، ضابطہ فوجداری، خواتین پر پابندیوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کے حوالے سے شرعی اصولوں کی روشنی میں اہم سوالات۔

November 24, 2026

پاکستان اور جرمنی کے درمیان ٹیکسٹائل تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوئی ہے، جبکہ جی ایس پی پلس کے نئے فریم ورک کے تحت یورپی منڈیوں تک رسائی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔

November 24, 2026

پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی 25 نومبر کو چین کے خلائی مشن شین ژو 24 کے ساتھ خلائی اسٹیشن تیانگونگ روانہ ہوں گے۔

November 24, 2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ 26 اور 27 نومبر کو اسلام آباد میں مکہ معاہدے پر مذاکرات کریں گے۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *