غیر ملکی مندوبین پاکستانی فوڈ اور چاول کی عالمی معیار کی تعریف کرنے لگے

غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی مصنوعات کے لیے عالمی منڈیوں میں نئے تجارتی مواقع کی نشاندہی کردی
فوڈ ایگ پاکستان 2026 میں برطانیہ اور نیدرلینڈز کے غیر ملکی مندوبین پاکستانی چاول، فوڈ مصنوعات اور خشک میوہ جات کے معیار کو سراہتے ہوئے۔

فوڈ ایگ پاکستان 2026 میں برطانیہ اور نیدرلینڈز کے مندوبین نے پاکستانی فوڈ مصنوعات، چاول اور خشک میوہ جات کے معیار کو سراہ دیا۔

November 25, 2026

کراچی میں جاری فوڈ ایگ پاکستان 2026 میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے آئے غیر ملکی مندوبین نے پاکستانی فوڈ مصنوعات، خشک میوہ جات اور چاول کے معیار کو سراہتے ہوئے عالمی منڈیوں میں ان کے لیے روشن امکانات کا اظہار کیا ہے۔

برطانیہ کی معروف سپر مارکیٹ چین موریسنز سے تعلق رکھنے والے مائیکل نے کراچی میں پاکستانی مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ انہیں یہاں بہت اچھا تجربہ حاصل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نمائش میں ایسے معیاری چاول کے پروڈیوسرز تلاش کر رہے ہیں جو برطانیہ کی مارکیٹ کو اچھی کوالٹی کے چاول فراہم کر سکیں۔

دوسری جانب نیدرلینڈز سے آئے مندوب آرنلڈ روز نے پاکستانی فوڈ اور خشک میوہ جات کی عالمی معیار کی کوالٹی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈچ مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے آئندہ سال ہونے والی پانچویں نمائش میں بھی شرکت کی دعوت دی۔

غیر ملکی مندوبین کے مثبت تاثرات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان کی فوڈ اور زرعی مصنوعات عالمی منڈیوں میں اپنی جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

دیکھیے ؛ پاکستان اور روس: ماضی کی تلخیوں سے شراکت داری تک

متعلقہ مضامین

افغان مزاحمتی گروپوں کی جانب سے 31 صوبوں میں 265 سے زائد حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

November 25, 2026

ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فنڈ کے مرکزی دفتر پر مشتمل پی آئی ایف ٹاور ایک ہفتے میں دوسری بار حملے کا نشانہ بن گیا۔

November 25, 2026

اسپین نے طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے افغان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے وفاقی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *