سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل گرنے سے معمولی نقصان ہوا، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
سعودی اتحادی فورسز کے مطابق حملے میں استعمال ہونے والے پروجیکٹائل کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس سے قبل بدھ کے روز جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثیوں کا ایک ڈرون بھی روک کر تباہ کیا گیا۔ ڈرون کا ملبہ گرنے سے بھی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اتحادی فورسز نے سعودی عرب کے مغربی علاقے کی جانب داغا گیا ایک میزائل بھی تباہ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض صوبے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم بعد ازاں صورتحال معمول پر آنے اور خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا۔
مسلسل حملوں کے بعد سعودی عرب کی اہم بندرگاہوں اور شہری علاقوں کی سکیورٹی ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
دیکھیے ؛ سعودی فوجی اتحاد کے الحدیدہ بندرگاہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے





