بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 20 سے 23 نومبر تک نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے۔ نوشکی میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ سبی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پنجگور اور کیچ میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔ اس دوران دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے اور مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
دیکھیے ؛ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کا بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک





