انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک

انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک ہوگئے، جبکہ 13 کی تلاش جاری ہے۔
انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث غیر قانونی سونے کی کان میں پانی بھر گیا، 13 کان کن ہلاک اور 13 تاحال پھنسے ہوئے ہیں۔

November 26, 2026

انڈونیشیا میں شدید بارشوں کے باعث سونے کی غیر قانونی کان میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک ہوگئے جبکہ 13 دیگر تاحال زیرِ زمین پھنسے ہوئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں پیش آیا۔ پیر کے روز شدید بارش کے باعث کان کی سرنگ میں سیلابی پانی بھر گیا تھا، جس سے 26 مزدور اندر پھنس گئے۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 13 مزدوروں میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی ہے۔ دیگر 13 مزدوروں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ کان کے راستے تنگ، پھسلن والے اور تاریک ہیں، جس کے باعث امدادی ٹیموں کو اندر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دیکھیے ؛ قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

متعلقہ مضامین

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

November 26, 2026

ایران جنگ کے باعث بحرین دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی معیشتیں بھی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

November 26, 2026

محفوظ دوا ایپ کے ذریعے شہری بارکوڈ اسکین کرکے ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی معلوم کر سکیں گے۔

November 26, 2026

مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔

November 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *