قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

قندھار کے علاقے عینو مینو کی پہاڑیوں میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے قیادت کے طرزِ عمل، عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی اور خطے کی سلامتی سے متعلق سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
قندھار کی پہاڑیوں میں خفیہ سرنگیں

November 24, 2026

قندھار کے علاقے عینو مینو کے اوپر پہاڑی سلسلے میں سامنے آنے والی سرنگ سازی کی اطلاعات نے ایک بار پھر خطے کی سیکیورٹی، قیادت کے طرزِ عمل اور افغانستان میں موجود عسکری نیٹ ورکس کی سرپرستی سے متعلق سنگین سوالات کو جنم دیا ہے۔ سطح سمندر سے تقریباً 1,165 میٹر کی بلندی پر تراشے گئے اس مجوزہ بنکر اور اس سے جڑے راستوں کی تفصیلات بتاتی ہیں کہ یہ محض ایک الگ تھلگ تعمیراتی سرگرمی نہیں بلکہ ایک منظم نقل و حرکت اور پناہ کے نظام کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

سیٹلائٹ تصاویر کے تسلسل سے یہ منظر واضح ہوتا ہے کہ یکم جنوری 2024 کو جو پہاڑی ڈھلوان بالکل خالی اور غیر تعمیراتی تھی، وہاں وقت کے ساتھ سڑکوں کا جال، چٹانوں میں کٹ اور ملبے کے ڈھیر نمودار ہوتے چلے گئے۔ مارچ 2025 کی ہائی ریزولیوشن تصاویر میں دیوار بند کمپاؤنڈ اور سرنگ سازی کی نمایاں علامات کا سامنے آنا، اور بعد ازاں 2025 کے اواخر اور اکتوبر 2026 تک اس مقام کی موجودگی، اس امر کی غمازی کرتی ہے کہ یہ منصوبہ جلد بازی میں نہیں بلکہ طویل المدتی حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھایا گیا۔

اس پورے معاملے کا سب سے تشویشناک پہلو وہ تضاد ہے جو بیانیے اور عملی اقدامات کے درمیان دکھائی دیتا ہے۔ ایک جانب عام جنگجوؤں اور نوجوانوں کو کھلے میدان میں سخت ترین قربانیوں اور شہادت کی تلقین کی جاتی ہے، تو دوسری جانب اعلیٰ قیادت کے لیے شہر کے اندر سخت پہرے والے کمپاؤنڈز، متعدد رکاوٹوں اور پہاڑی پناہ گاہوں کے ذریعے تحفظ کے ایسے انتظامات کیے جا رہے ہیں جو عام شہریوں کی رسائی اور حالت سے یکسر مختلف ہیں۔ اتل محل، گورنر کمپاؤنڈ اور منڈیگک کمپاؤنڈ سے پہاڑی بنکر تک چند منٹوں کی ممکنہ رسائی کا خاکہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ ہنگامی حالات یا دباؤ کی صورت میں قیادت کے لیے محفوظ انخلا کے راستوں کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے۔

پہاڑی بنکر کی تعمیر کے پیچھے کارفرما عوامل کا جائزہ لیا جائے تو سیکیورٹی دباؤ اور خفیہ رابطوں کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر پاکستان کی درست فضائی کارروائیوں نے یہ واضح کر دیا کہ شہری کمپاؤنڈز اور ظاہری حفاظتی حصار فضائی خطرات کے مقابلے میں بے اثر ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جولائی 2022 میں ایمن الظواہری کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کی قیادت کے زیرِ زمین چلے جانے اور سیٹلائٹس و ڈرونز کی نگرانی سے بچنے کی کوششوں نے ایسے محفوظ اور پوشیدہ مقامات کی اہمیت بڑھا دی ہے جہاں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں اور رابطے نظروں سے اوجھل رکھے جا سکیں۔

اسی تناظر میں داخلی بغاوت، سیاسی تحریک یا نیشنل ریزسٹنس فرنٹ اور دیگر مخالف قوتوں کی ممکنہ مزاحمت کے خدشات بھی اس پورے منظرنامے کا حصہ نظر آتے ہیں۔ جب قیادت کو یہ اندیشہ ہو کہ شہری مراکز یا روایتی ٹھکانے کسی بھی وقت غیر محفوظ ہو سکتے ہیں، تو پہاڑی چٹانوں کے اندر مضبوط پناہ گاہوں کا وجود ایک دفاعی ڈھال کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تاہم یہ روش خطے کے استحکام کے لیے مزید پیچیدگیاں پیدا کرتی ہے، کیونکہ زیرِ زمین پناہ گاہیں اور خفیہ ملاقاتیں اعتماد سازی کے بجائے شکوک و شبہات کو گہرا کرتی ہیں۔

جب ایک طرف افغان عوام معاشی بدحالی، بے روزگاری، بھوک اور بین الاقوامی تنہائی جیسے کٹھن مسائل سے نبرد آزما ہوں، اور دوسری طرف وسائل کا رخ مضبوط پناہ گاہوں اور خفیہ سرگرمیوں کی طرف مڑتا دکھائی دے، تو یہ صورتحال عوامی فلاح و بہبود کی ترجیحات پر بھی سوال اٹھاتی ہے۔ اصل ضرورت اس امر کی ہے کہ خطے میں عسکری گروہوں کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے، شفافیت اور ذمہ داری کا رویہ اپنایا جائے، اور وسائل کو عوام کے بہتر مستقبل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے بروئے کار لایا جائے، تاکہ افغانستان اور پورا خطہ عدم استحکام کے اس سلسلے سے نکل سکے۔

متعلقہ مضامین

او آئی سی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی دیہات پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

November 24, 2026

مریم نواز نے وزارتِ اعلیٰ کے 1000 دن مکمل ہونے پر پنجاب میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بیان کردیں۔

November 24, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل ہوگئے، وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مبارکباد۔

November 24, 2026

فائٹر پائلٹ محمد ذیشان علی بدھ کی صبح چینی راکٹ میں خلا کی طرف روانہ ہوں گے۔ وہ کون ہیں، اور یہ سفر پاکستان کے لیے کیا معنی رکھتا ہے؟

November 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *