افغانستان کے 9 صوبوں میں طالبان پر متعدد حملے، 20 اہلکار ہلاک ہونے کا دعویٰ

افغانستان میں طالبان اہلکاروں پر مسلح گروپوں کے حملے

افغانستان کے 9 صوبوں میں طالبان اہلکاروں پر 9 حملے، مزاحمتی گروپوں نے 20 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کر دیا۔

November 26, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 19 سے 22 نومبر کے دوران 9 صوبوں میں 9 حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مزاحمتی گروپوں کے مطابق ان حملوں میں 20 طالبان اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

قندھار میں طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے محافظوں کی چوکی پر حملہ کیا گیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔ بامیان میں ایک اور حملے میں 9 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔

میدان وردک، غور، کنڑ، سرپل، فاریاب اور پکتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ان کارروائیوں کی ذمہ داری مختلف مسلح مزاحمتی گروپوں نے قبول کی ہے۔

طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم پر پابندیوں، گرفتاریوں اور سیاسی اختلاف کو دبانے پر تنقید کا سامنا ہے۔

دیکھیے ؛ افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل

متعلقہ مضامین

انقرہ میں پاکستانی اور ترک طلبہ کے درمیان کرکٹ مقابلے منعقد ہوئے

November 26, 2026

باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا مطلوب دہشت گرد تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

November 26, 2026

ایران جنگ کے باعث بحرین دیوالیہ پن کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ سعودی عرب، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کی معیشتیں بھی دباؤ کا سامنا کر رہی ہیں۔

November 26, 2026

محفوظ دوا ایپ کے ذریعے شہری بارکوڈ اسکین کرکے ادویات کی اصلیت، قیمت اور دستیابی معلوم کر سکیں گے۔

November 26, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *