پاکستان اور ترکیہ کے طلبہ کے درمیان انقرہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ یہ ایونٹ 7 اور 8 نومبر کو ہوا۔
پاکستان اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے ٹورنامنٹ منعقد کیا۔ اس میں پانچ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں ایک پاکستانی اور چار ترک ٹیمیں شامل تھیں۔
ترک رگبی فیڈریشن اور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نہیت شاہین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
ٹورنامنٹ کا مقصد دونوں ممالک کے نوجوانوں میں دوستی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ ترکیہ میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔





