افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مسلح حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 19 سے 22 نومبر کے دوران 9 صوبوں میں 9 حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مزاحمتی گروپوں کے مطابق ان حملوں میں 20 طالبان اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
قندھار میں طالبان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کے محافظوں کی چوکی پر حملہ کیا گیا، جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔ بامیان میں ایک اور حملے میں 9 طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا۔
میدان وردک، غور، کنڑ، سرپل، فاریاب اور پکتیا سمیت دیگر صوبوں میں بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ ان کارروائیوں کی ذمہ داری مختلف مسلح مزاحمتی گروپوں نے قبول کی ہے۔
طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم پر پابندیوں، گرفتاریوں اور سیاسی اختلاف کو دبانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
دیکھیے ؛ افغانستان میں دہشتگرد گروہ موجود ہیں، سربراہ سلامتی کونسل





