مولانا ظفر علی خان کی 70ویں برسی: اردو صحافت کے امام

بابائے صحافت کو خراجِ عقیدت

آج 27 نومبر کو اردو صحافت کے امام مولانا ظفر علی خان کی 70ویں برسی ہے۔ زمیندار کی ادارت، تحریکِ پاکستان، نیلی پوش تحریک اور شاعری کے حوالے سے ان کی زندگی اور فکری ورثے کا تجزیاتی جائزہ۔

در نجات کی دھوم سے بھارت بوکھلا گیا، بنگلورو میں تقریبات منسوخ

پاکستانی ڈرامے در نجات کی مقبولیت اور پاکستانی لباس پہننے کی شرط سے بوکھلا کر بھارتی پولیس کے انتباہ پر بنگلورو میں دو خصوصی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
در نجات کی دھوم سے بھارت بوکھلا گیا، بنگلورو میں تقریبات منسوخ

بھارت میں پاکستانی ڈرامے در نجات کی غیر معمولی پذیر ائی پر انتہا پسند حلقوں کا دباؤ، بنگلورو میں اسکریننگ کی دونوں تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

November 27, 2026

پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری اپنی جاندار کہانیوں، معیاری اداکاری اور مہذب ثقافتی اقدار کی بدولت سرحد پار بھی ناظرین کے دلوں پر راج کر رہی ہے، جس کی تازہ مثال مقبول ڈرامہ در نجات کی بھارت میں غیر معمولی پذیر ائی ہے۔ اس ڈرامے کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور مداحوں کے والہانہ جوش و خروش نے بھارتی انتہا پسند حلقوں اور مقامی انتظامیہ کو اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے کہ بنگلورو میں اس کی خصوصی اسکریننگ کی دو تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں پاکستانی ڈرامہ در نجات کے شائقین کی جانب سے اس کی خصوصی نمائش کے لیے دو الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا پر انتہا پسند صارفین کے شدید دباؤ اور مقامی پولیس کی جانب سے امن و امان خراب ہونے کے خدشات ظاہر کیے جانے کے بعد منتظمین کو یہ پروگرام منسوخ کرنے پڑے۔

پہلی تقریب 28 نومبر کو بنگلورو کے علاقے فریزر ٹاؤن کے ایک ریسٹورنٹ میں دی بلوم سوسائٹی سسٹرز کلب کے زیر اہتمام منعقد ہونا تھی، جہاں ڈرامے کی 34 ویں اور 35 ویں قسط دکھانے کا منصوبہ تھا۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے 1999 روپے فیس رکھی گئی تھی جبکہ شرکاء کے لیے روایتی پاکستانی لباس پہن کر آنے کی شرط بھی عائد کی گئی تھی، جو بھارتی حلقوں میں پاکستانی ثقافت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستانی لباس اور ڈرامے کی تشہیر سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی بھارتی انتہا پسند عناصر نے اس کی مخالفت شروع کر دی، جس کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے دباؤ میں آ کر تقریب منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب دی اسٹار کلب کی جانب سے 5 اور 6 دسمبر کو ایک نجی تھیٹر میں رکھی گئی دوسری نجی تقریب بھی سوشل میڈیا پر منفی مہم کے باعث منسوخ کرنی پڑی۔

دوسری تقریب کی منتظم خاتون نے واضح کیا کہ یہ محض خاندان اور قریبی دوستوں کے لیے ایک نجی تفریحی اجتماع تھا، لیکن سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے اعتراضات کے پیش نظر اسے منسوخ کرنا پڑا۔ ادھر بنگلورو کے پولیس کمشنر آر ہتھیندر نے بھی تصدیق کی کہ پولیس نے منتظمین سے رابطہ کیا تھا اور رپورٹس کے مطابق انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ ان تقریبات سے شہر میں احتجاج اور امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

شہریار منور، درفشاں سلیم اور نمیر نواز خان کی شاندار اداکاری سے سجے اس ڈرامے کی کہانی خاندانی رشتوں اور جذباتی کشمکش کے گرد گھومتی ہے، جسے بھارتی ناظرین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ رجحان بھی دیکھا جا رہا ہے جہاں صارفین در نجات کے کرداروں کو بھارتی پروڈیوسر ایکتا کپور کے روایتی اور مبالغہ آمیز انداز میں ڈھال کر پاکستانی ڈراموں کی حقیقت پسندی اور معیار کو سراہ رہے ہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں اسکریننگ کی منسوخی نے بھارت میں فن اور ثقافتی آزادی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے، جبکہ پاکستانی فنکاروں اور ڈراموں کی عالمی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ معیاری مواد کو سرحدوں اور پابندیوں میں قید نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ مضامین

خواجہ آصف کے مطابق اسلام آباد میں مکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے تنازع پر بھی مشاورت ہوگی۔

November 27, 2026

افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ نے کابل کے ضلع گیارہ میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ان کی رہائش گاہ پر ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

November 27, 2026

سندھ حکومت نے 29 نومبر کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی مجوزہ ریلی اور باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

November 27, 2026

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں غزہ میں خواتین کی ہلاکتوں، طبی سہولتوں کی تباہی اور تولیدی حقوق سے محرومی کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔

November 27, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *