افغانستان میں مسلح تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے عسکری ونگ گرین یونٹ نے کابل میں طالبان وزارتِ دفاع کے سینئر عہدیدار قاری فضل الدین کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تنظیم کے مطابق یہ کارروائی جمعرات 26 نومبر 2026 کی شب نو بجے کابل کے ضلع گیارہ میں واقع تپہ عادل آباد، شفا خانہ کمال لین اور بمبا لین کے علاقے میں قاری فضل الدین کی رہائش گاہ پر کی گئی۔
افغان گرین ٹرینڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقتول عہدیدار طالبان کی وزارتِ دفاع کے شعبہ رسد میں خدمات انجام دے رہے تھے اور انہیں طالبان فوج کے چیف آف اسٹاف فصیح الدین فطرت کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا تھا۔
قطعه سبز در ناحیه یازدهم شهر کابل:
— Afg Green Trend (@AGTAfghanistan) November 26, 2026
یکی از منسوبین ارشد ریاست لوژستیک وزارت دفاع گروه طالبان به نام قاری فضلالدین که وابستگی نزدیک به فصیحالدین فطرت، لوی درستیز نامنهاد طالب داشت، توسط رزمندگان با مهارت قطعه سبز، شام روز پنجشنبه، تاریخ پنجم قوس سال ۱۴۰۵ مطابق با ۲۶ نوامبر… pic.twitter.com/yEqiFmxvfA
تنظیم کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ قاری فضل الدین اپنے سرکاری عہدے کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کو ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھے اور ان کے مبینہ رویے کے باعث علاقے کی کم عمر لڑکیاں جبری شادی کے خدشے سے خوف زدہ رہتی تھیں۔
افغان گرین ٹرینڈ نے اس حملے کو طالبان حکومت کے خلاف منظم مسلح مزاحمت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور افغانستان میں مسلح مزاحمت کو عوامی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔





