راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور سبکی کا سامنا؛ برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی

اس سے قبل ہائی کورٹ آف جسٹس کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔
مفرور یوٹیوبر عادل راجہ کو ایک اور سبکی کا سامنا؛ برطانوی عدالت میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف اپیل مسترد ہو گئی

کورٹ آف اپیل کی جانب سے بھی اپیل کی اجازت نہ ملنے کے بعد کیس مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جسے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

March 4, 2026

بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو پاکستان میں مطلوب یوٹیوبر عادل راجہ کے خلاف برطانوی عدالت میں ایک اور اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق برطانیہ کی کورٹ آف اپیل نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے عادل راجہ کو اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناعی جاری کرنے کی درخواست بھی مسترد کر دی، جبکہ نئے شواہد پیش کرنے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔

عدالتی فیصلے کے بعد یہ مقدمہ مکمل طور پر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ہائی کورٹ آف جسٹس کے جج رچرڈ اسپئیرمین کے سی نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔ عدالت نے عادل راجہ کو عوامی سطح پر معافی مانگنے کا حکم دیا تھا اور قرار دیا تھا کہ یہ معافی 28 دن تک ان کے ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، یوٹیوب اور ذاتی ویب سائٹ پر نمایاں طور پر موجود رہے گی۔

عدالت نے عادل راجہ کو ہرجانے اور عدالتی اخراجات کی مد میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ادا کرنے کا بھی حکم دیا تھا، جن میں 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ اور 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ عدالتی اخراجات شامل ہیں، جبکہ اضافی اخراجات کا تخمینہ بعد میں لگایا جانا تھا۔

عادل راجہ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی درخواست دائر کی تھی، تاہم جج نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ اب کورٹ آف اپیل کی جانب سے بھی اپیل کی اجازت نہ ملنے کے بعد کیس مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جسے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی قانونی فتح قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت پی ٹی آئی کارکن محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

August 11, 2026

امریکہ میں پی ٹی ایم کی تقریب کے تناظر میں شائع تجزیے میں آمو سے اباسین کے نعرے کو خطے کی تاریخی و جغرافیائی حقیقتوں سے منافی اور غیر پشتون آبادیوں کی شناخت کو نظرانداز کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا معاملہ ستمبر 2026 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔ پاکستان نے نئی مستقل نشستوں کی مخالفت کرتے ہوئے منتخب غیر مستقل نشستوں میں اضافے کی حمایت کی ہے۔

August 11, 2026

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *