افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے کے جواب میں ایران کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کی دھمکی دے دی۔

September 1, 2026

سید علی شاہ گیلانی کی پانچویں برسی پر ان کی طویل سیاسی جدوجہد، نظریاتی ثابت قدمی اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے کردار کو یاد کیا جا رہا ہے۔

September 1, 2026

افغان رہنما حاجی محمد محقق نے ایران۔امریکا کشیدگی کم کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین

حاجی محمد محقق افغانستان کی اہم سیاسی شخصیت اور ہزارہ برادری کے نمایاں رہنما ہیں، جو ماضی میں بھی طالبان کے مخالف اتحادوں کا حصہ رہے ہیں اور علاقائی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
افغان رہنما کا پاکستان کے لئے مثبت پیغام

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون ضروری ہے

April 8, 2026

کابل/اسلام آباد: افغانستان کے معروف ہزارہ رہنما اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ سے وابستہ سیاسی شخصیت حاجی محمد محقق نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کی کوششوں نے دنیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

رپورٹس کے مطابق حاجی محمد محقق نے اپنے بیان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کی امن کیلئے کی جانے والی کوششوں نے دنیا کو ایک بڑے سانحے سے محفوظ رکھا”، اور پاکستان کے مثبت سفارتی کردار کو قابلِ قدر قرار دیا۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون ضروری ہے، خصوصاً افغانستان میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں۔

واضح رہے کہ حاجی محمد محقق افغانستان کی اہم سیاسی شخصیت اور ہزارہ برادری کے نمایاں رہنما ہیں، جو ماضی میں بھی طالبان کے مخالف اتحادوں کا حصہ رہے ہیں اور علاقائی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق افغان سیاسی شخصیات کی جانب سے پاکستان کے کردار کا اعتراف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ حالیہ سفارتی پیش رفت نے خطے میں پاکستان کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

دیکھئیے:پاک افغان سرحد پر جھڑپیں، جانی نقصانات کے دعوے، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد اب صورتحال قابو میں ہے

متعلقہ مضامین

افغان سفیر سردار احمد شکیب نے پاکستان کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کر لیا، تاہم افغان سرزمین پر فوجی کارروائی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

September 1, 2026

یکم ستمبر 1965 کا آپریشن گرینڈ سلیم اور پاک فضائیہ کا فضائی حملہ جنگِ ستمبر کا موڑ ثابت ہوا، جس نے بھارتی عسکری قیادت کو بوکھلا کر جنگ عالمی سرحدوں تک پھیلانے پر مجبور کر دیا۔

September 1, 2026

زیارت کراس کسٹمز چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

September 1, 2026

شہباز شریف نے مودی کی موجودگی میں پانی کو سیاسی دباؤ یا بطور ہتھیار استعمال کرنے کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

September 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *