افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر بڑے پیمانے پر دہشت گردانہ حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘آماج نیوز’ نے افغان طالبان کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے ایسی تصاویر اور حساس دستاویزات جاری کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ پاکستان کے خلاف منظم کاروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔
آماج نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے منصوبے کا ایک خطرناک پہلو پاکستانی حدود میں خودکش بمباروں کا داخلہ ہے۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان خودکش کاروائیوں کے لیے افغانستان کی مختلف جامعات سے نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے تاکہ وہ پاکستانی حدود میں متعین اہداف کو نشانہ بنا سکیں۔
#Aamaj_Exclusive
— Aamaj News English (@aamajnews_EN) February 23, 2026
Afghan Taliban Preparing to Attack Pakistani Soil
Sources within the Afghan Taliban have provided Aamaj News with photos and documents showing that the group is preparing to carry out attacks on Pakistan.
The documents show that part of the Taliban’s plan… pic.twitter.com/rQkAR0Prny
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ شب افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان میں حملوں کو آگے بڑھانے کے لیے دستیاب وسائل اور افرادی قوت کے استعمال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس اجلاس میں طے پانے والے فیصلے کے مطابق خودکش بمباروں سمیت دیگر جنگی وسائل کو پاکستان میں تخریب کاری کے لیے فوری طور پر متحرک کیا جائے گا۔
سفارتی اور دفاعی ماہرین نے ان دستاویزات کے منظرِ عام پر آنے کے بعد شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، جو خطے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہیں۔
دیکھیے: پاکستان نے افغانستان میں خوارج کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر دی