کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

مسلکی امتیاز عروج پر؛ طالبان کا شیعہ طلبا کو زبردستی حنفی بنانے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف مذہبی دائرے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف نسلی گروہوں، خصوصاً غیر پشتون طلبہ، پر اپنی ثقافتی شناخت ترک کرنے کا دباؤ بھی بڑھا رہے ہیں۔
مسلکی امتیاز عروج پر؛ طالبان کا شیعہ طلبا کو زبردستی حنفی بنانے کا حکم

طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات “شرعی اصولوں” اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم اس پر داخلی و خارجی سطح پر بحث اور تشویش کا سلسلہ جاری ہے۔

April 10, 2026

افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے جامعات میں طلبہ پر سخت مذہبی اور ثقافتی پابندیاں عائد کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر برائے اعلیٰ تعلیم ندا محمد ندیم کے احکامات پر نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں طلبہ سے ایک حلف نامے پر دستخط لیے جا رہے ہیں، جس میں فقہ حنفی اختیار کرنے سمیت مخصوص طرزِ زندگی اپنانے کی شرط رکھی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس حلف نامے میں طلبہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ نہ صرف فقہ حنفی کی پیروی کریں بلکہ مخصوص پشتون لباس پہنیں، سر ڈھانپ کر رکھیں، داڑھی رکھیں اور بالوں کا انداز بھی طالبان کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق رکھیں۔ اس کے علاوہ موسیقی سننے، تصاویر بنانے اور کسی بھی غیر سرکاری یا سیاسی تنظیم سے وابستگی پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سزا قبول کرنے کی شرط بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات صرف مذہبی دائرے تک محدود نہیں بلکہ ملک کے مختلف نسلی گروہوں، خصوصاً غیر پشتون طلبہ، پر اپنی ثقافتی شناخت ترک کرنے کا دباؤ بھی بڑھا رہے ہیں۔ اندازاً 60 فیصد غیر پشتون طلبہ ان پالیسیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں، جس کے باعث تعلیمی ماحول میں بے چینی پھیل رہی ہے۔

حال ہی میں کابل یونیورسٹی میں ایک واقعہ بھی رپورٹ ہوا، جہاں ایک ازبک طالب علم کو روایتی ٹوپی پہننے پر مبینہ طور پر سرعام تھپڑ مارا گیا اور اس کی تضحیک کی گئی۔ اس واقعے کے بعد سوشل اور تعلیمی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ اسی طرح بامیان یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات میں بھی ان اقدامات کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پالیسیاں تعلیمی اداروں میں مذہبی اور ثقافتی یکسانیت مسلط کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں، جو افغانستان جیسے کثیر النسلی اور کثیرالمسلکی معاشرے میں مزید تقسیم اور بے چینی کا سبب بن سکتی ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس قسم کے اقدامات نہ صرف تعلیمی آزادی کو محدود کرتے ہیں بلکہ سماجی ہم آہنگی کے لیے بھی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب طالبان حکام کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات “شرعی اصولوں” اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں، تاہم اس پر داخلی و خارجی سطح پر بحث اور تشویش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *