"> افغانستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہی، 28 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی - HTN Urdu افغانستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہی، 28 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

افغانستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہی، 28 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث افغانستان جیسے کمزور انفراسٹرکچر رکھنے والے ممالک میں قدرتی آفات کی شدت اور تعدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
افغانستان میں سیلاب کی تباہی

دشوار گزار راستوں اور خراب انفراسٹرکچر کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

March 30, 2026

کابل: افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب اور قدرتی آفات کے نتیجے میں کم از کم 28 افراد جاں بحق جبکہ 49 زخمی ہوگئے، جب کہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی رپورٹ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات سے جاری موسلادھار بارشوں نے کئی صوبوں میں معمولات زندگی مفلوج کر دیے ہیں، جہاں سیلابی ریلوں، مٹی کے تودے گرنے اور آسمانی بجلی کے واقعات نے تباہی مچائی۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں درجنوں دیہات زیر آب آ گئے جبکہ 100 سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث کئی خاندان بے گھر ہو گئے۔

ریسکیو اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور خراب انفراسٹرکچر کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق حالیہ بارشوں نے زرعی زمینوں اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے، جس سے مقامی آبادی کو معاشی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں رواں سال کے آغاز میں بھی شدید سردی، برفباری اور بارشوں کے باعث 60 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد حالیہ آفات نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث افغانستان جیسے کمزور انفراسٹرکچر رکھنے والے ممالک میں قدرتی آفات کی شدت اور تعدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیکھئیے:کنڑ شیلنگ کا تنازع: افغان طالبان کا پاکستان پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام؛ پاکستان نے دعوی رد کر دیا

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *