افغانستان: گزشتہ دو راتوں کے دوران خوست اور ننگرہار میں دو خوارج گروہوں کے مابین شدید لرائی ہوٗی۔ جس کے نتیجے میں دس خوارج ہلاک جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق یہ لڑاٗی دو گروہوں کے درمیان ہوئی۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق یہ لڑائی نور ولی اور گل بہادر گروپ میں پیش آئی۔
نور ولی اور گل بہادر گروپ میں شدید لڑائی کے باعث دونوں گروہوں کا جانی نقصان بھی ہوا۔
ایک گروہ کے امیر حافظ گل بہادر حلیم نے نور ولی گروہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا چند ڈالروں کے عوض تم بھی پاکستانی فوج کے ایما پر چلنے لگ گئے ہو، اور اس پستی تک گرگئے ہوکہ اپنے ہی لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملہ کرتے ہو۔

ننگرہار میں ہلاک ہونے دہشت گردوں، جنکے نام درج ذیل ہیں؛
کمانڈر آکی
بہار غنی خیل
کاشف
ابو ذر
عبیدہ خراسانی
خوست میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے نام
کمانڈر اختر گل عرف حسینی
قاری جلال
ایم عالم
زیارت گل
نور ولی اور حافظ گل بہاد رگروپ کے مابین لڑائی میں زخمی ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد تیس سے زائد ہے۔
دیکھیں: خوست اور ننگرہار میں حملے، افغان حکام نے پاکستان پر الزام عائد کر دیا