سیکیورٹی فورسز نے ضلع وزیرستان میں کامیابی سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے اہم اور مطلوب دہشت گرد خارجی عبداللہ کو جہنم واصل کر دیا۔

August 19, 2026

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

August 19, 2026

اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے افغانستان میں طالبان کے زیرِ انتظام حراستی مراکز میں افغان خواتین اور بچیوں پر جنسی زیادتی، اجتماعی ریپ، جبری برہنگی اور تشدد کے خوفناک حقائق کا احاطہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے۔

August 19, 2026

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے کہ افغان سرزمین ٹی ٹی پی سمیت 20 دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ گاہ بنی ہوئی ہے۔

August 19, 2026

سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں یومِ آزادی کے اسٹال پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دستی بم اور پستول برآمد کر لیے۔

August 19, 2026

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی شفا انٹرنیشنل منتقلی کے عدالتی حکم پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

August 19, 2026

افغانستان: طالبان کے خلاف مزاحمتی گروہوں کے حملے تیز، 10 ہلاک اور متعدد زخمی

افغانستان کے صوبوں قندھار، ہلمند اور تخار میں مخالف گروہوں کے حملوں میں 10 طالبان اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
طالبان کے خلاف مزاحمت میں تیزی، قندھار سے تخار تک مسلح حملے جاری

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ اور سپاہِیان میہمن کا قندھار، لشکرگاہ اور تخار میں حملوں کا دعویٰ۔ 10 افراد ہلاک، ملٹری گاڑیاں تباہ۔

August 19, 2026

افغانستان کے مختلف صوبوں میں طالبان حکومت کے خلاف سرگرم مزاحمتی گروہوں نے کارروائیوں میں تیز رفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے قندھار، ہلمند اور تخار میں 10 افراد کو ہلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔ افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے صوبہ قندھار میں 205 کور کے داخلی دروازے پر کامیاب آپریشن کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے ترجمان کے مطابق قندھار میں طالبان کے زیرِ انتظام فعال 205 کور کی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی میں 5 طالبان اہلکار موقع پر ہلاک اور 3 شدید زخمی ہوئے، جبکہ ان کی ایک ملٹری گاڑی کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ کے آٹھویں ضلع سے متصل ارغنداب دریا کے علاقے میں بھی افغان یونائیٹڈ فرنٹ کی آپریشنل ٹیم نے کارروائی کی۔ اس حملے میں 4 طالبان اہلکار مارے گئے اور ایک رینجر گاڑی تباہ کر دی گئی۔ قندھار اور ہلمند کے واقعات کی آزاد ذرائع سے فوری تصدیق جاری ہے۔

سپاہِیان میہن

اس دوران ایک اور طالبان مخالف سکیورٹی گروپ سپاہِیان میہمن نے صوبہ تخار میں ایک غیر ملکی سونے کی کان کنی کرنے والی کمپنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کے شمالی اور جنوبی صوبوں میں ان یکے بعد دیگرے کارروائیوں نے طالبان کے سیکیورٹی انتظامات پر دوبارہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے بڑھتی ہوئی ناانصافی، عوامی بے چینی، بلاجواز سخت اقدامات اور بالخصوص خواتین پر عائد پابندیوں و مظالم کی وجہ سے عوامی سطح پر شدید غصہ پایا جاتا ہے۔ یہی ناانصافیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں افغان عوام کو مزاحمت پر مجبور کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں اور عوامی تحرک میں دن بہ دن مزید تیزی اور شدت آتی جا رہی ہے۔

دیکھیے: کنڑ میں ٹی ٹی پی رہنما ہلاک، افغان سرزمین پر دہشتگرد نیٹ ورک بے نقاب

متعلقہ مضامین

سیکیورٹی فورسز نے ضلع وزیرستان میں کامیابی سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے اہم اور مطلوب دہشت گرد خارجی عبداللہ کو جہنم واصل کر دیا۔

August 19, 2026

وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف نظرِ ثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

August 19, 2026

اقوام متحدہ اور عالمی اداروں نے افغانستان میں طالبان کے زیرِ انتظام حراستی مراکز میں افغان خواتین اور بچیوں پر جنسی زیادتی، اجتماعی ریپ، جبری برہنگی اور تشدد کے خوفناک حقائق کا احاطہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے کردار پر سوال اٹھا دیا ہے۔

August 19, 2026

اقوام متحدہ کی رپورٹ نے پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کر دی ہے کہ افغان سرزمین ٹی ٹی پی سمیت 20 دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ گاہ بنی ہوئی ہے۔

August 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *