وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کالا باغ جیسا ڈیم نہ بنانا ہمارے ملک اور عوام دونوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔
اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختوخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کالاباغ ڈیم نہ بننا ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے، کیونکہ کالا باغ سے پنجاب۔ کے پی کے اور سندھ کو پانی فراہم کیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سیلاب کے دوران ہم سے رابطہ کیا۔ اور ساتھ ساتھ میں نے پنجاب کو بھی امدادی سرگرمیوں کے لیے پیشکش کی ہے، سیلاب جیسی آفت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔
وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کالا باغ ڈیم سے پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کو صاف پانی کی فراہمی کی جاٗے گی، سندھ کو اگر کالا باغ ڈیم پر تحفظات ہیں تو آئیں مل بیٹھ کر تحفظات دور کرتے ہیں کیونکہ یہ منصوبہ سیاست کی نذر ہونے سے تعطل کا شکارہے، ایسا ڈیم نہ بنانا ملک اور قوم کے ساتھ زیادتی ہے۔
دیکھیں: پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلابی ریلے سے چند گھنٹوں میں ملتان سمیت کئی شہر متاثر ہونے کا خدشہ