پاکستان کے خلاف لڑائی میں سابق افغان فورسز کو دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان پاکستان کے خلاف شدید مشکلات کا شکار رہے

March 7, 2026

آپ افغانستان کا ایران سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ افغانستان میں لوگوں کو بے رحمی سے دبایا جاتا ہے۔

March 7, 2026

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور پڑوسی خطوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات براہ راست پاکستان سمیت پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

March 7, 2026

پاکستان ہاکی ٹیم نے کوالیفائر میچ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

March 6, 2026

خوست کے ضلع علی شیر میں پاکستانی فوجی چوکی پر قبضے اور چار اہلکاروں کی شہادت کا دعویٰ غیر مصدقہ اور بے بنیاد قرار

March 6, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں بنوں میران شاہ مین روڈ پر واقع چشمہ سربندکی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 14 شہری زخمی ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

March 6, 2026

افغانی عوام طالبان کے خلاف کیوں نہیں نکلتی؟ این آر ایف رہنما علی ناظری نے وجہ بتا دی

آپ افغانستان کا ایران سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ افغانستان میں لوگوں کو بے رحمی سے دبایا جاتا ہے۔
افغانی عوام طالبان کے خلاف کیوں نہیں نکلتی

طالبان کی سخت کارروائیوں کے باعث عوام کے لیے ایران کی طرح بڑے پیمانے پر احتجاج کرنا ممکن نہیں۔

March 7, 2026

افغانستان کے نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ برائے خارجہ تعلقات علی ناظری نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال ایران سے مختلف ہے اور طالبان کی سخت کارروائیوں کے باعث عوام کے لیے ایران کی طرح بڑے پیمانے پر احتجاج کرنا ممکن نہیں۔

برطانوی صحافی یلدا حکیم کے سوال کے جواب میں علی ناظری نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا

“آپ افغانستان کا ایران سے موازنہ نہیں کر سکتے۔ افغانستان میں لوگوں کو بے رحمی سے دبایا جاتا ہے۔ اگر چند درجن افراد بھی جمع ہو جائیں تو طالبان ان پر فائرنگ کر دیتے ہیں، اسی لیے ایران جیسے بڑے عوامی احتجاج یہاں تقریباً ناممکن ہیں۔”

علی ناظری کا کہنا تھا کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں سیاسی آزادیوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور عوام کو کھلے عام احتجاج کی اجازت نہیں دی جاتی۔

انہوں نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا:

“طالبان کے دور میں افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے، جو خطے اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔”

ناظری کے مطابق طالبان کی پالیسیوں کے باعث نہ صرف افغانستان کے اندرونی حالات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ اس کے اثرات پورے خطے کی سلامتی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

دیکھئیے:طالبان کمانڈر کا متنازع بیان: مالی امداد کے عوض ایران کے خلاف فوجی آپریشن کی مشروط پیشکش

متعلقہ مضامین

پاکستان کے خلاف لڑائی میں سابق افغان فورسز کو دوبارہ شامل کرلیا گیا ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طالبان پاکستان کے خلاف شدید مشکلات کا شکار رہے

March 7, 2026

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے اور پڑوسی خطوں میں پیدا ہونے والی صورتحال کے اثرات براہ راست پاکستان سمیت پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔

March 7, 2026

پاکستان ہاکی ٹیم نے کوالیفائر میچ میں جاپان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

March 6, 2026

خوست کے ضلع علی شیر میں پاکستانی فوجی چوکی پر قبضے اور چار اہلکاروں کی شہادت کا دعویٰ غیر مصدقہ اور بے بنیاد قرار

March 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *