شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر خودکش حملے میں 16 افراد شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے، افغانستان میں موجود گروہ نے ذمہ داری قبول کرلی۔

September 18, 2026

افغان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے انٹرویو پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے دہشت گردی کو اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش مسترد کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا ہے۔

September 18, 2026

افغانستان میں امریکی شہری ٹاڈ ایڈم بیکر پراسرار طور پر لاپتا

مزارِ شریف میں مقیم امریکی شہری ٹاڈ ایڈم بیکر پراسرار طور پر لاپتا ہو گئے، طالبان کی جانب سے گرفتاری کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی۔
طالبان کے ہاتھوں امریکی شہری ٹاڈ ایڈم بیکر کی لاپتا ہونے کی اطلاعات

افغانستان کے شہر مزار شریف سے امریکی شہری ٹاڈ ایڈم بیکر کی مبینہ گرفتاری اور لاپتا ہونے کی اطلاعات، طالبان انتظامیہ تاحال خاموش ہے۔

July 28, 2026

افغانستان کے شہر مزارِ شریف سے تقریباً ایک دہائی سے مقیم امریکی شہری ٹاڈ ایڈم بیکر کی پراسرار طور پر لاپتا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان کے سکیورٹی اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لیا، تاہم طالبان انتظامیہ نے تاحال نہ تو ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی ان کے مقامِ موجودگی سے متعلق کوئی معلوما ت فراہم کی ہیں۔

ریاست میساچوسٹس سے تعلق رکھنے والے ٹاڈ ایڈم بیکر 2017 سے مزار شریف کے علاقے زرعت میں مقیم تھے اور وہاں ایک مشاورتی کمپنی چلا رہے تھے۔ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ان کا خاندان ترکی منتقل ہو گیا تھا، تاہم وہ اپنے کاروبار کی دیکھ بھال کے لیے افغانستان اور بیرونِ ملک سفر کرتے رہے۔

اہل خانہ اور قریبی ذرائع کے مطابق 17 جولائی کی سہ پہر کے بعد سے ان کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے اور ان کی موجودہ حالت کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع دستیاب نہیں۔

ٹاڈ بیکر طویل عرصے سے امدادی تنظیم ‘انٹرنیشنل اسسٹنس مشن سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں عیسائیت کی تبلیغ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی کسی آزاد ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب یہ معاملہ امریکی حکام کے علم میں لایا جا چکا ہے، لیکن فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی بازیابی کے لیے طالبان اور امریکی حکام کے درمیان کوئی باضابطہ مذاکرات جاری ہیں یا نہیں۔

متعلقہ مضامین

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *