پاک افغان سرحد پر واقع جنوبی وزیرستان کے اہم سرحدی مقام انگور اڈہ گزرگاہ پر سیکیورٹی حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، جہاں افغان طالبان کی جانب سے مبینہ طور پر بلااشتعال فائرنگ کے بعد شدید جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
سرحدی ذرائع کے مطابق افغان جانب سے فائرنگ کا سلسلہ اچانک شروع کیا گیا، جس کے فوری بعد پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی انتہائی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پاکستانی فورسز کی برائم راست اور جڑواں جوابی کارروائی کے نتیجے میں مخالف سمت میں موجود دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ اور شدید جھڑپیں بدستور جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے سرحد پر اپنی پیش قدمی اور نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔





