حکام کے مطابق ایپل اس سے قبل انڈونیشیا، ملیشیا اور انڈیا میں بھی اسی ماڈل پر کام کر چکی ہے، جہاں ابتدا پرانے فونز کی مرمت سے کی گئی اور بعد ازاں مقامی مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت ہوئی۔

February 19, 2026

سیاسی و قانونی ماہرین کے مطابق جدید برطانوی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سینئر شاہی شخصیت کو اس نوعیت کے شبہے میں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہو۔ بادشاہ کنگ چارلس تھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس خبر پر گہری تشویش رکھتے ہیں اور معاملہ اب مکمل، منصفانہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھے گا۔

February 19, 2026

سوکھی روٹی اور سادہ دودھ کے دعوے بے نقاب؛ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی پرتعیش ضیافت نے نام نہاد انقلابی بیانیے کی قلعی کھول دی

February 19, 2026

امریکی وفاقی ایجنسیوں نے ہیوسٹن اور الاباما میں کاروائی کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا؛ سنگین جرائم میں ملوث متعدد ملزمان زیرِ حراست

February 19, 2026

پاکستان کی فعال اقتصادی سفارت کاری کے ثمرات؛ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے فائیوز گروپ کی ملاقات، جدید مینوفیکچرنگ اور پائیدار صنعتی ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق

February 19, 2026

ناقدین کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ “آئی کے رہائی فورس” کا انجام بھی “پی ٹی آئی ٹائیگرز” جیسا ہو سکتا ہے یعنی ایک ایسا منصوبہ جو تنظیمی ڈھانچے، قانونی جواز اور عملی حکمت عملی کے فقدان کے باعث مؤثر کردار ادا نہ کر سکے۔

February 19, 2026

نئے حکومتی فریم ورک کے تحت پاکستان میں آئی فون کی مقامی تیاری کا امکان

حکام کے مطابق ایپل اس سے قبل انڈونیشیا، ملیشیا اور انڈیا میں بھی اسی ماڈل پر کام کر چکی ہے، جہاں ابتدا پرانے فونز کی مرمت سے کی گئی اور بعد ازاں مقامی مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت ہوئی۔
نئے حکومتی فریم ورک کے تحت پاکستان میں آئی فون کی مقامی تیاری کا امکان

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع اور مقامی صنعت کے فروغ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

February 19, 2026

ایپل نے حکومتِ پاکستان کے مجوزہ موبائل و الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ فریم ورک کے تحت ملک میں آئی فون کی تیاری اور ریفربشنگ شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی مرحلے میں دو سے تین سال پرانے آئی فونز کی مرمت اور ریفربشنگ کی جائے گی، جنہیں بعد ازاں برآمد کیا جائے گا۔ پہلے سال ری ایکسپورٹ کے ذریعے تقریباً 10 کروڑ ڈالر آمدن کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو حماد علی منصور کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے رعایتی نرخوں پر زمین، 8 فیصد کارکردگی ترغیب (پرفارمنس انسینٹو) اور دیگر سہولیات کی درخواست کی ہے، جنہیں مجوزہ پالیسی میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ فریم ورک وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کا منتظر ہے۔

حکام کے مطابق ایپل اس سے قبل انڈونیشیا، ملیشیا اور انڈیا میں بھی اسی ماڈل پر کام کر چکی ہے، جہاں ابتدا پرانے فونز کی مرمت سے کی گئی اور بعد ازاں مقامی مینوفیکچرنگ کی جانب پیش رفت ہوئی۔

حکومت اس وقت موبائل فون ساز کمپنیوں کو 6 فیصد کارکردگی ترغیب دے رہی ہے، جسے بڑھا کر 8 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کیا جا سکے۔ وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے نئی موبائل و الیکٹرانکس پالیسی کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کو توقع ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ بیجنگ کے دوران طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کے نتیجے میں چینی کمپنیوں کی جانب سے تقریباً 55 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔ نئی پالیسی کے تحت لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ، اسمارٹ واچز اور دیگر الیکٹرانک مصنوعات کی مقامی تیاری کو بھی فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان کو خطے میں موبائل اور الیکٹرانکس برآمدات کا مرکز بنایا جا سکے۔

فریم ورک کے مطابق موبائل فونز میں مقامی پرزہ جات کے استعمال کو پہلے سال 12 فیصد سے بڑھا کر 35 فیصد تک لانے اور بعد ازاں 50 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مزید برآں مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لیے 6 فیصد تک ایکسپورٹ لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے، جس سے 62 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ تاہم 50 ہزار سے 60 ہزار روپے تک قیمت کے فونز اس لیوی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ یہ اطلاق صرف ایک لاکھ روپے سے زائد قیمت کے فونز پر ہوگا۔

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ عملی شکل اختیار کرتا ہے تو اس سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع اور مقامی صنعت کے فروغ میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

سیاسی و قانونی ماہرین کے مطابق جدید برطانوی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سینئر شاہی شخصیت کو اس نوعیت کے شبہے میں باقاعدہ گرفتار کیا گیا ہو۔ بادشاہ کنگ چارلس تھری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اس خبر پر گہری تشویش رکھتے ہیں اور معاملہ اب مکمل، منصفانہ اور قانونی طریقہ کار کے تحت آگے بڑھے گا۔

February 19, 2026

سوکھی روٹی اور سادہ دودھ کے دعوے بے نقاب؛ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بیرسٹر گوہر، محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کی پرتعیش ضیافت نے نام نہاد انقلابی بیانیے کی قلعی کھول دی

February 19, 2026

امریکی وفاقی ایجنسیوں نے ہیوسٹن اور الاباما میں کاروائی کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کے انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا؛ سنگین جرائم میں ملوث متعدد ملزمان زیرِ حراست

February 19, 2026

پاکستان کی فعال اقتصادی سفارت کاری کے ثمرات؛ سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے فائیوز گروپ کی ملاقات، جدید مینوفیکچرنگ اور پائیدار صنعتی ٹیکنالوجی میں تعاون پر اتفاق

February 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *